حکومت کیجانب سے عمران خان کو پے رول یا شفٹ کرنے کی کوئی آفر نہیں۔ بیرسٹر عقیل

عقیل ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو پے رول یا شفٹ کرنے کی کوئی آفر نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلی پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اور دہشتگردی کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ خیبر پختونخوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور کابینہ بننے میں تاخیر ہوگی تو آرٹیکل 234 کا اطلاق ہوسکتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق صرف فیملی ممبرز اور وکلا کی ملاقات ہوسکتی ہے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔ اور توشہ خانہ ون میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دی ہے۔ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو نہ کوئی پے رول کی آفر ہے اور نہ کہیں شفٹ کرنے کی۔ اور اگر پے رول پر درخواست دیں گے تو جیل قوانین کے مطابق دیکھا جائے گا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم آپ کو پے رول پر رہا کر دیں گے۔ تاہم دونوں صورتوں میں بانی پی ٹی آئی کو درخواست دینی ہوگی۔

مشہور خبریں۔

صہیونی وزیر فلسطینی گاؤں کو تباہ کرنے کے درپے

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اِٹمر بن گوور نے

صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:پیر کے روز درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی

ایک مہینے میں 4 امریکی فوجیوں کی خودکشی

?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے لیے ایک تشویشناک اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ

بائیڈن کی یوریشین طاقتوں کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی ناکام

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کے بین الاقوامی تجزیہ کار اور محقق نے کیوبا نیوز

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں نیتن یاہو کا دعویٰ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو  نے

کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو انتہائی زہریلی جگہ قرار دے دیا

?️ 7 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ

عمران خان اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا کر کام کر رہے ہیں

?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار حسن نثار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے