?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے 6 سے 8 ارب ڈالرز کے نئے پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر اقدامات شروع کردیے ہیں اور آئی ایم ایف سے بات چیت کے لیے فوری رجوع کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قرض کا نیا پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالرز کا ہوسکتا ہے اور قرض کا نیا پروگرام آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے شیڈول طےکیا جائے گا، آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانا ناگز یر ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے قرضوں اور لیے گئےقرضوں کی ادائیگی ایک بڑاچیلنج ہے، برآمدات میں اضافے اور مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف پروگرام میں رہنا ضروری ہے، توازن ادائیگی اور ذخائر مستحکم رکھنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا، حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مزید سخت فیصلےکرنے ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بیرونی مالیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ اہم ہے اور معاشی اصلاحات پرپیش رفت اور سخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہوگی، خسارے کاشکار سرکاری اداروں میں اصلاحات درکار ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کرنا ہوں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف کا قلیل مدتی قرض پروگرام اپریل میں ختم ہوگا، قلیل مدتی پروگرام کے تحت دوسرا جائزہ مذاکرات ابھی ہونا باقی ہے، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ دوسرے جائزہ مذاکرات رواں ماہ ہونےکا امکان ہے، موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو تقریبا ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز ملنا باقی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایکس پر عریاں مواد شائع کرنے کی باضابطہ اجازت
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے پہلی بار اپنی
جون
ہم ہمشیہ افغان عوام کے ساتھ ہیں:ملائیشیا
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:افغان امور کے لیے ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے
جولائی
عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جلد رنگ لائیں گی، فواد چوہدری
?️ 5 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا
نومبر
غزہ میں انسانی تباہی
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کی شام صیہونی
اکتوبر
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی روکی جا سکتی ہے
?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان کی زیر
جون
حکومت نے انتہاپسندی اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے نیشنل پیغامِ امن کمیٹی قائم کردی
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک میں دہشت گردی، فرقہ واریت،
ستمبر
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری
?️ 13 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی
جولائی
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارت کا آغاز
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ ایلومینیم
جنوری