حکومت کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا کیلئے پیکیج کا اعلان

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداء کے لیے پیکیج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا، ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 مئی جمعہ کے روز پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جمعہ کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس دن بھارتی حملوں سے متاثرہ لوگوں اور املاک کیلئے بھی بڑے فیصلے کئے جائیں گے، انہوں نے معرکہء حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے شہداء پیکیج کا اعلان بھی کیا اور معرکہء حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب سے 1 کروڑ روپے سے 1.8 کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی، شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1.9 کروڑ روپے سے 4.2 کروڑ روپے دیے جائیں گے جبکہ شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاؤنسز جاری رہیں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی، ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لئے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی جبکہ زخمی ہونے والوں کو 20 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی، پاکستان کی عزت وعظمت کے تحفظ اور دفاع میں جس نے جس محاذ پر جو خدمات سر انجام دی ہیں ان کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا اور انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

حجاب پہننے کی وجہ سے اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر پابندی

?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی مسلمان رنر سونکمبا سیلا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر

وزیراعظم نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ

شہید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تشییع جنازے میں رکاوٹیں ڈالنے والے پس پردہ عناصر بے نقاب

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن

چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ منصوبہ

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان نے چینی اثر و رسوخ کو روکنے

غزہ میں غاصب صیہونی جارحوں کے لیے قسام کا مہلک جال

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی قسام بٹالین نے ایک بیان میں

جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود جج کا تقرر نہ کرنے پر اٹارنی جنرل عدالت طلب

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود سینئر وکیل طارق

غزہ میں صیہونی جنگی جرائم اور نسل کشی کے 16 ہزار دستاویزات

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی مستقل تحقیقاتی کمیٹی نے غزہ میں اسرائیلی جنگی

روس کی ایلون مسک کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش 

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیرترین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے