?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا اشارہ دے دیا ، مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید بڑھی تو حکومت کے پاس نقصان برداشت کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں ، اگلے سال 21 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں واپس بھی کرنے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ بھی عمران حکومت نے ہی کیا ، اس کے علاوہ عمران حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ، عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرکے گئے ہیں جب کہ اس وقت پاور پلانٹ بند پڑے ہیں اور صلاحیت بھی پوری نہیں اس لیے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئے بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر نہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگے گا ، دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا اور آمدنی کے حساب سے ٹیکس لیں گے ، موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے .
ادھر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے پیٹرول کی مد میں بچت کا حکومتی اعلان سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے مسلم لیگ ق کے رہنماء کامل علی آغا اور ایم پی اے سونیا علی رضا نے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ پٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ کیا اس اقدام سے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی؟ سرکاری پٹرول کے پیسے ان کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے، سیاسی شہرت کیلئے ایسے ڈراموں کی بجائے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں کیوں کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے، پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اتنا ہوشربا اضافہ نہیں دیکھا، جعلی امپورٹڈ حکومت کے فیصلے معیشت اور عوام کو لے ڈوبیں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ایرانیوں کے اتحاد اور مزاحمت پر حیران ہیں
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس افسر نے ایران کے
جون
نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کا کیمپس بنانے کا اعلان
?️ 18 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں
اکتوبر
شام کی سلامتی میں کون خلل ڈال رہا ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے
جون
فلسطینی عوام نے صہیونی دشمن کے دبدبے کو تباہ کر دیا ہے: ابو مرزوق
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: تحریک حماس کے بیرون ملک دفتر کے نائب
ستمبر
بلوچستان اسمبلی نے حکومت کے فیصلے کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 2 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے
مئی
لولا اور بولسونارو کے درمیان دلکش مقابلہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: برازیل کے صدارتی انتخابات میں 83 فیصد سے زائد
اکتوبر
نیتن یاہو کی قطر سے حماس پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی وجہ کیا ہے؟
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
فروری
افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس حکمت عملی بنائے، دوعملی نہیں چلے گی، وزیراعظم
?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت
دسمبر