حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے لائٹ ڈیزل ار مٹی کے تیل قیمت میں 10، 10 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں 10 روپے کم کرکے بالترتیب 164روپے 68 پیسے اور 176 روپے 07 پیسے فی لیٹر کی جا رہی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے باوجود کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، اس کی قیمت کو آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے تیل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش کے بعد قیمتوں میں تبدیلی کے معاملے کو قوم کے حق میں طے کرنے کی پوری کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں تبدیلیاں غور و خوض کے بعد طے کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیمتیں یکم سے 15 مئی تک برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کردیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272 سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگئ تھی جب کہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔

یکم سے 15 اپریل تک ملک میں پیٹرول کی روزانہ کھپت تقریباً 20 ہزار ٹن رہی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت 15 ہزار 500 ٹن رہی تھی۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8000 سے 10000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل روزانہ پاکستان میں اسمگل کیا جا رہا تھا جب کہ ایرانی پیٹرول کی مانگ اس کے معیار میں کمی اور پیٹرول کی طلب میں مجموعی طور پر کمی کی وجہ سے تھی۔

مشہور خبریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے

🗓️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین

ہمیں چاند کے مدار کو تبدیل کرنا ہوگا: امریکی سیاستدان

🗓️ 13 جون 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی سیاست دان کا کہنا ہے کہ ہمیں زمین کو

کیا الجولانی حکومت کو اسرائیل سے کوئی مسئلہ ہے؟دمشق کے گورنر کا اہم اعلان

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کے گورنر ماہِر مروان نے ایک بار پھر صیہونی حکومت

ہم سیرت نبی ﷺ بچوں اور بڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے

🗓️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے

ٹرمپ پر 3 قاتلانہ حملے؛ انتخابی مہم کا منظرنامہ کیوں نہیں بدلا؟

🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ چند ماہ میں امریکی سابق صدر اور 2024 کے انتخابات

چین سلامتی کونسل کا صدر

🗓️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   ان پی آر نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ

برطانوی اسپیشل فورسز کی 11 اسلامی ممالک میں خفیہ مداخلت

🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:دی گارڈین نے ایک خصوصی خبر میں بتایا ہے کہ برطانوی

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا معاملہ، اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 4 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں)  اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے