?️
لاہور:(سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت چینی کے بحران کا بھی حساب لے، کمزورآدمی ہوں پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا۔
صوبائی دارالحکومت میں پی پی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی آواز بننا ہمارا فرض ہے، اس میں اہم کردار میڈیا پرسن ادا کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں جس کا اکثر طعنہ ملتا ہے ، حکومتی اتحاد کے وقت ہمارے درمیان چودہ نکات پر معاہدہ ہوا تھا، دُکھی لوگوں کی آواز بننا پیپلز پارٹی کا آئین ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کرونا آیا تو پی ٹی آئی حکومت نے بارہ سو ارب روپے دیے،مگر کسانوں کو ایک روپہ بھی نہیں دیا گیا، پچھلی بار سیلاب آیا تو کسانوں کو کچھ نہیں ملا ، حق دار کے حق پر آواز اٹھائیں گے۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ ہمارا اتحاد اس نکات پر تھا کہ ایک سال میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے،اگر لوکل نمائندے ہوتے تو سیلاب سے یہ حال نہ ہوتا ، کیا آئی ایم ایف نے بلدیاتی انتخابات کروانے سے روکا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار کہا گندم کسان کی بیک بون ہے، کسان کو پیسے نہ دے کر آج گندم ایمپورٹ کر رہے ہے، انڈیا کسانوں کو بیس ہزار پر ایکڑ دیے رہا، وہاں کھاد سستی، بجلی فری ہے ۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ صرف بینظیر انکم سپورٹ کے ڈیٹا کااستعمال بی بی کی فوٹو کی وجہ سے نہیں کر رہے ، ن لیگ انگلیاں توڑنے کی بات کر لے مگر کسان کا سوچے۔
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لیگی ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ پیکا ایکٹ کے تحت میرے خلاف کارروائی کریں گے، بیوروکریسی کی لڑائی اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر اس لئے میں بات نہیں کر پا رہا، پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں، کمزور آدمی ہوں، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ایران کے حملوں سے خوفزدہ
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: علاقائی فوجی ماہرین نے ایران کی صیہونی ریاست کے خلاف جارحیت
جون
خوفناک تشدد کے صیہونی مراکز میں کیا ہو رہا ہے؟/ بجلی کے جھٹکوں سے بھولنے تک
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی خبر رساں ادارے نے اپنی مستند رپورٹ میں
جون
موزمبیق میں داعش کی وحشیانہ کاروائی، متعدد غیرملکی افراد کے سر قلم کردیئے
?️ 10 اپریل 2021موزمبیق (سچ خبریں) موزمبیق میں داعش کی دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے اور
اپریل
امریکہ کے 5 سابق وزرائے دفاع ٹرمپ کے خلاف
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: کانگریس کو لکھے گئے خط میں، پانچ سابق امریکی
مارچ
فلسطینی بچوں کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟صیہونی عہدیدار کی زبانی
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایک سابق اہلکار کا
فروری
عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے ہمیں فون آرہے ہیں: مریم نواز
?️ 5 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
فروری
صہیونیوں میں خانہ جنگی کا امکان
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق 58 فیصد اسرائیلیوں
مارچ
کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری ہجرت کی پالیسی
نومبر