?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں کمی کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر کو رات 12 بجے سے ہوگا۔
واضح ہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے (16 تا 31 اکتوبر کے لیے) ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافہ کردیا تھا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل 30 ستمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 3روپے 40 پیسے سستا کردیا تھا۔
15 ستمبر کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کو جا رہے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں نرخوں کا معمولی نیچے آنا ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں کے درمیان پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں بالترتیب تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں، موجودہ ٹیکس ریٹس اور شرح تبادلہ کے حساب سے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 3 روپے اور 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی تنزلی ہوسکتی ہے۔
حکام نے بتایا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
موجودہ 15 روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر امپورٹ پریمیم 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا تھا، اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے اور ڈیزل کے ایکس ڈپو نرخ 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر تھی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب آج ہی ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 261 ارب 69 کروڑ روپے وصول کیے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 39 ارب 62 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، رواں برس جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 261 ارب 69 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔


مشہور خبریں۔
عراق کے شہر بصرہ میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں: جمعرات کو عراقی صوبے بصرہ میں ایک اور امریکی فوجی
جنوری
آئی ایم ایف کی مدد سے غیر ملکی قرضوں میں 33 فیصد اضافہ، 4 ماہ میں نصف ہدف حاصل کرلیا
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مالی سال 2026 کے پہلے چار
نومبر
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
?️ 5 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلزپارٹی کی
جولائی
قرآن کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری
?️ 30 جون 2023سچ خبریں:اپنے ملک سے سویڈن فرار ہونے والے 37 سالہ عراقی تارک
جون
آبنائے ہرمز سے باب المندب تک نیا علاقائی نظم؛ ایران کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ ناکام
?️ 18 جون 2026سچ خبریں:ایرانی رکن پارلیمان حسین امامی راد نے کہا ہے کہ ایران
جون
غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع کی قریبی ایک ویب سائٹ رپورٹر
نومبر
شام کی عرب لیگ میں واپسی زیر غور
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے زور دیا کہ اس
جون
غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت؛ شہید ہونے والی خواتین اور بچوں کی تعداد
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں شہداء کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی
اکتوبر