حکومت نے سرکاری محکموں کو عملے کی مراعات میں رد و بدل سے روک دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خود مختار، نیم خودمختار، پبلک سیکٹر کارپوریشنز اور اداروں کو اپنے عملے کی نوکری کی شرائط و ضوابط سے متعلق کوئی ایسا حکم جاری کرنے سے روک دیا ہے جس کے مالی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزارت خزانہ نے اپنے ایک حکم میں وزارتوں اور ڈویژنز سے کہا ہے کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں کہ ان سے منسلک اور ماتحت محکموں میں بھی اس طرح کے کوئی احکامات جاری نہ ہوں۔

سینئر سرکاری عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا حکم ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب کہ مختلف محکمے اپنے گریڈ 17 سے 22 کے منتخب وفاقی سرکاری سینئر افسران کو تنخواہوں کے 150 فیصد ( جو کہ ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے کے درمیان بنتا ہے) کی شرح سے خصوصی الاؤنسز کے فراہم کر رہے ہیں۔

ان محکموں اور کارپوریشنز نے اپنے طور پر اپنے متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے اسی طرح کے فوائد حاصل کرنا شروع کر دیے تھے، ان محکموں کا کہنا ہے کہ ان کے بورڈز کو ایسے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے تاہم وزارت خزانہ نے انہیں یاد دلایا ہے ان کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اتنا خود مختار نہیں ہے۔

اپنے حکم میں وزارت خزانہ نے رولز آف بزنس 1973 کے رول نمر 12 کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی ڈویژن، فنانس ڈویژن کے ساتھ پیشگی مشاورت کے بغیر کسی بھی ایسے آرڈر کے اجرا کی منظوری نہیں دے گا جو کہ نوکری کی شرائط و ضوابط یا حکومت کی خدمات میں تبدیلی سے متعلق ہو اور اس حکم کے ملازمین کے قانونی حقوق اور مراعات پر مالی اثرات مرتب ہوتے ہوں۔

2016 کے ایک فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ حکومت رولز آف بزنس 1973 کی پابند ہے اور ان پر عمل کرنے میں ناکامی کی صورت میں اس حکم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

ان قانونی نکات کی بنیاد پر وزارت خزانہ نے کہا کہ تمام ادارے اور محکمے عملے کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے۔

ان ہدایات کے تحت، وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے کہ تنخواہوں اور متعلقہ مراعات میں رد و بدل متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ذریعے کی جا سکتی ہے لیکن اس طرح کی نظرثانی کو ہمیشہ متعلقہ اداروں کی مالی پوزیشن کے ساتھ ساتھ منطقی وجوہات اور یکسانیت کے اصول کے علاوہ فنانس ڈویژن کی کلیئرنس کی بھی ضرورت ہو گی۔

مشہور خبریں۔

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم نے بل گیٹس کو خط لکھ دیا

?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)موسمیاتی تبدیلی سے متعلق  وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسوفٹ کمپنی

نیتن یاہو سے سنگین غلطی ہوئی: اسرائیلی وزیراعظم کے قریبی ذرائع

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ذرائع نے اعتراف کیا

ٹرمپ کا بیٹا صدارتی انتخاب لڑنا کا امیدوار

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: نکی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مفتاح اسماعیل کا عمران خان کو بڑا چیلنج

?️ 5 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بڑا چیلنج کرتے

سعودی عرب میں کمرشل کمپلیکس میں لگی آگ

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: سعودی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے

حزب اللہ کے خلاف نئی امریکی سازش

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران

سافٹ ویئر برآمدات میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑا

?️ 6 فروری 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ریاض سے اختلافی افراد پر پابندی ختم کرنے کی درخواست

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مرد اور خواتین کارکنوں پر پابندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے