?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے اہم اختیارات واپس لے لئے،ایف بی آر اب صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا، ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اہم اختیار واپس لے لیاگیا،وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کر دیا گیا ہے،ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،حکومت نے ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا ہے ، ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا۔
ایف بی آر ریونیو بڑھانے کیلئے تجاویز اور عملدرآمد پر توجہ دے گا۔وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل کرتے ہوئے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اہم اختیار واپس لے لیا۔
کابینہ نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر ریونیو بڑھانے کیلئے صرف ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ دے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔ اور ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کرے گا۔ ٹیکس پالیسی آفس ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا۔ڈیٹا ماڈلنگ، ریونیو اور اکنامک فار کاسٹنگ سے ٹیکس پالیسیوں کا تجزیہ ہو گا۔انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی پالیسیاں اب وزیر خزانہ کو رپورٹ ہوںگی۔
ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کرے گا ساتھ ہی ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا۔ٹیکس فراڈ کم کرنے کیلئے خامیوں پرقابو پاکر ٹیکس کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی۔پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی بنانے اور وصولی کے عمل کو خودمختار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ یہ آئی ایم ایف کا دیرینہ مطالبہ تھا اور آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی عمل کو خود مختار رکھنے کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کردیاگیاتھا۔ ٹیکس پالیسی آفس انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق پالیسی رپورٹس وزیر خزانہ و ریونیو کو پیش کرے گا۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد: پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں شہریوں کی ایک بڑی
جون
آل سعود حکومت کے ہولناک قتل عام پر سعودی صارفین اور شیعوں کا رد عمل
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا صارفین نے آل سعود کے ہولناک قتل عام کی
مارچ
امریکا عنقریب شام سے بھی ذلیل ہوکر بھاگے گا: روس
?️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ افغانستان سے شدید ذلت و
جولائی
صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم
فروری
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ
?️ 22 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے
جون
جب ججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو آواز اٹھانا ہمارا حق ہے، خواجہ آصف
?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے
فروری
مداحوں نے کترینہ کو پیاری بھابھی قرار دے دیا
?️ 4 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) مشہور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اُن کے
جنوری
صیہونی قیدیوں کے سلسلہ میں قابض حکومت کی بے حسی
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:حماس کے ہاتھوں 4 اسرائیلی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں
اگست