حکومت ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق معروف عالمی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کے مسائل کے علاوہ سیلاب جیسی قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا پڑا ، غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود حکومت شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے، غیرضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا بھی سامنا ہے، وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی با صلاحیت افرادی قوت اس کی اصل طاقت ہے۔

وفد نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہتر کارکردگی کی حامل سٹاک ایکسچینجز میں سے ایک ہے، پاکستان نے حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر مؤثر انداز میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے بارے آگاہی پیدا کی ، پاکستان کی معیشت کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات اسے مثبت سمت کی طرف گامزن کر رہے ہیں۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت میں سیاسی تعطل جاری

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا

ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی پہنچے 

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ایک اہم قدم اٹھاتے

اسرائیل کے خلاف دردناک مراحل کا آغاز؛عطوان کی زبانی

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: اس سے پہلے جب شیخ نعیم قاسم نے صیہونیوں کے

مسجد الاقصی کے علاقے میں صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی

یوکرین نے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کئے

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:   یوکرین کی حکومت نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ

پاکستان کی بھارت کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر ہوئی تھی خفیہ بات چیت

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ  خبریں) اطلاعات کے مطابق  پاکستان اور بھارت سے اعلیٰ

روس افریقہ میں کیا ڈھونڈ رہا ہے؟

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: افریقی براعظم میں زیادہ موجودگی حاصل کرنے کے لیے روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے