?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں انکی مدد کرے گی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ میں سیلاب کی صورتحال سے متلعق بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے 5 اضلاع میں قائم 32 ریلیف کیمپوں میں اب 16104 متاثرین موجود ہیں، ان متاثرین کو پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
‘سیلاب متاثرین کو انکے گھروں میں رہائش فراہم کرنا ترجیح ہے’ انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں قائم 15 کیمپوں میں 8476 متاثرین سیلاب کو رکھا گیا ہے، ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 3812 متاثرین کو ٹھرایا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ضلع کورنگی میں 1 کیمپ ہے جہاں 408 متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی ہے جبکہ ضلع ملیر کے 9 ریلیف کیمپوں میں 3288 متاثرین موجود ہیں، اس کے علاوہ ضلع کیماڑی میں 1 ریلیف کیمپ ہے جہاں متاثرین سیلاب کی تعداد 120 ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ بارش اور سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں رہائش فراہم کرنا ترجیح ہے، حکومت سندھ متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں ان کی مدد کرے گی۔
مون سون کی شدید بارشوں نے ملک کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ سنگین سیلاب کو جنم دیا ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور دیہات، کھڑی فصلیں اور مویشی بہہ گئے۔ لاکھوں گھر تباہ ہوچکے ہیں، جب کہ صحت عامہ کی بہت سی سہولتوں، پانی کے نظام اور اسکولوں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری تخمینوں کے مطابق اب تک مجموعی نقصانات 30سے40 ارب ڈالرزکے درمیان ہیں۔ ان میں انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات اور تباہی کے علاوہ 4اعشاریہ5 ملین ایکڑ پر فصلوں کا نقصان اور 10 لاکھ مویشیوں کا نقصان شامل ہے۔
دریں اثنا، گوداموں میں اناج، اشیائے خوردونوش اور دوائیں نہیں ہیں۔خاندان کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں، نہ پینے کا صاف پانی، نہ خوراک اور نہ ذریعہ معاش میسر ہے۔ وہ سیلاب سے متعلقہ وسیع خطرات سے دوچار ہیں، جن میں بیماریاں اور ممکنہ طور پر دماغی صحت کے مسائل بھی شامل ہیں، جن پر ابھی تک کسی نے توجہ نہیں دی ہے۔
تقریباً 6لاکھ50ہزار حاملہ خواتین ہیں جن میں سے تقریباً 73ہزار کے یہاں ستمبر کے دوران پیدائش متوقع ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ زراعت کے شعبے سے ہے۔
اپنے قریبی عزیزوں، اپنی پناہ گاہوں اور تقریباً تمام سازوسامان کو کھونے کے صدمے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بیماریوں اور دیگر آفات سے مزید نقصانات کا خدشہ، آفت زدہ علاقوں میں متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔
سندھ میں سیلاب کو ایک ماہ ہونے کو ہے تاہم اب تک کئی متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ہیں، کسی کو ٹینٹ ملا اور نہ کسی کو راشن، کوئی بچوں کے علاج کے لیے پریشان تو کوئی ہیضے اور ملیریا کے ہاتھوں پریشان ہے۔


مشہور خبریں۔
ہماری زمین فروخت کے لئےنہیں:یوکرین
?️ 21 نومبر 2025ہماری زمین فروخت کے لئےنہیں:یوکرین یوکرین کے نائب مستقل نمائندے نے اقوام
نومبر
اسرائیلی انتباہی پروگرام کی تکنیکی ناکامی / ہزاروں صیہونیوں کو انتباہی پیغامات موصول ہوئے
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے "سنگین وارننگ” پروگرام کی تکنیکی
جون
بیروت ہوائی اڈے پر سعودی سکیورٹی فورسز کا اعلی عہدہ دار گرفتار
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی ذرائع نے المنار چینل کو بتایا کہ بیروت کے
مئی
آئی ایم ایف نے غریب کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز پر پابندی عائد نہیں کی، نگران وزیراعظم
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
ستمبر
بائیڈن کو تہران اور ریاض مذاکرات کو سرفنگ کرنا چاہیے : واشنگٹن پوسٹ
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نےحسین ایبش کے لکھے گئے ایک
جولائی
غزہ پر قحط کا گہرا سایہ
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی
مارچ
ٹرمپ کا سابق مشیر جان بولٹن پر فردِ جرم عائد ہونے پر ردِعمل
?️ 18 اکتوبر 2025ٹرمپ کا سابق مشیر جان بولٹن پر فردِ جرم عائد ہونے پر
اکتوبر
بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے مشکوک پیکج دریافت
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر میں مشکوک پیکج کی دریافت کے
نومبر