?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات سے متعلق الیکشن کمیشن کمیٹی، چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمشن آف پاکستان کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں استدعا کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قرار دیے جائیں۔
اس میں عدالت عظمیٰ سے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
شیر افضل مروت نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے لیے وزارتِ داخلہ کو جوڈیشیل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔
شیر افضل نے اپنی درخواست میں کہا کہ جوڈیشیل کمیشن ملک بھر کے الیکشن نتائج راولپنڈی سمیت کنسالیڈ کرے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روک دی جائے۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کوئی چھی احکامات جاری کرنے سے روکا جائے۔
دوسری جانب ذرائع رجسٹرار آفس نے کہا کہ ابھی تک شیر افضل مروت کی کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی۔
مشہور خبریں۔
عرب ممالک میں لوگ کیسے رہتے ہیں؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب ہم عرب ممالک کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو
اکتوبر
اسرائیل رہنے کی جگہ نہیں:صیہونی تارکین وطن
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اسرائیل میں اشیائے خورد نوش
ستمبر
غزہ جنگ کے بارے میں چین کا مؤقف
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزرات خارجہ اور دفاع نے غزہ کے خلاف
جنوری
حکومت سندھ سیلاب متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں انکی مدد کریگی، وزیراطلاعات سندھ
?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ
ستمبر
نیوزی لینڈ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
ستمبر
حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد قبرس کے صدر کا خوف و ہراس
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: قبرس کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے سید حسن نصر اللہ کی
جون
کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کشمیر
مارچ
بائیڈن بن سلمان سے دوبارہ ملاقات کے خواہاں، وجہ؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ماہ نئی دہلی میں ہونے والے
اگست