حکومت اولیول نصاب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کررہی ہے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ او لیول کے نصاب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ایوان کو بتایا کہ کیمبرج کو مواد ہٹانے کا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے بصورت دیگر ان کتابوں کو پاکستان میں پڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وہ سینیٹرز محسن عزیز اور فیصل سلیم رحمٰن کی جانب سے پیش کیے گئے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے جنہوں نے اس مواد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستانی معاشرے کی اسلامی اور ثقافتی تعلیمات اور اقدار کے منافی ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کے لیے صوبوں کو بھی لکھے گی اور زور دے کر کہا کہ مذکورہ مواد کا پاکستان اور اس کی اقدار اور ثقافت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

قومی نصاب کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ پچھلی حکومت میں خیبرپختونخوا کو چھوڑ کر باقی تینوں صوبوں کو پی ٹی آئی حکومت کے نصاب پر تحفظات تھے لیکن اس کے برعکس موجودہ حکومت نے اتفاق رائے پیدا کیا اور اب تمام صوبے نئے قومی نصاب پر دستخط کرنے والے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُس وقت کے وفاقی وزیر تعلیم نے بھی نصاب سے اتفاق نہیں کیا تھا، پہلے کیمبرج سے وابستہ تین سے چار ممالک نے بھی اب اس میں اصلاحات کے بعد پاکستان کے وفاقی امتحانی نظام کا انتخاب کیا ہے۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستانی خاندانی نظام میں ’ہم جنس خاندان‘ کے باب پر گفتگو بھی نہیں جا سکتی، بمشکل 14، 15 اور 16 سال کی عمر کے بچے کو یہ کس قسم کی تعلیم دی جا رہی ہے، انہوں نے مذکورہ مواد کا کچھ حصہ پڑھ کر سناتے ہوئے برٹش کونسل اور دیگر متعلقہ فورمز کو خط لکھنے کا مطالبہ کیا تاکہ ایسا مواد نصاب کا حصہ نہ ہو۔

سینیٹر فیصل سلیم نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا مواد طلبا میں والدین اور اساتذہ کی عزت کو مجروح کرنے کے مترادف ہے اور اس کے خلاف فوری کارروائی کی پرزور وکالت کی، انہوں نے ان اداروں کی بھی مناسب جانچ پڑتال پر زور دیا جہاں اس طرح کا مواد پڑھایا جا رہا تھا اور ان کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر نے قانون سازوں کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں ہونے والی پیشرفت اور کی گئی کارروائی کی رپورٹ ایوان کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔

ٹرانس جینڈرز ایکٹ میں ترامیم کی تجویز کرنے والے بلوں پر سینیٹ کے پینل کی ایک خصوصی رپورٹ بھی ایوان میں پہنچ گئی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین ولید اقبال نے خواجہ سراؤں (تحفظ حقوق) ایکٹ 2018 میں ترامیم کی تجویز پیش کرتے ہوئے چھ بلوں کو یکجا کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ بل کا مسودہ خواجہ سراؤں کو مکمل تحفظ اور ریلیف فراہم کرے گا اور شریعت اور آئین کے مطابق ان کے حقوق کو پورا کرے گا۔

چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی بل کے تمام فوائد اور نقصانات کا جائزہ لے رہی تھی، حکومت نے کہا تھا کہ یہ معاملہ وفاقی شرعی عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت کی ہدایات کی روشنی میں فیصلے کے بعد اسے نمٹانے کی درخواست کی ہے، کمیٹی نے اس معاملے کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پیشگی اٹھانے کا فیصلہ کیا اور بل میں ترامیم پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک متفقہ بل تھا جو آئین کے دائرہ کار کے اندر تیار کیا گیا تھا لیکن پھر بھی دو شقیں ایسی موجود ہیں جس کی تمام جانب سے مخالفت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر یہ بل موجودہ شکل میں سینیٹ سے منظور ہوا اور بعد میں اسے وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کیا گیا تو وہ خود اس کا دفاع کریں گے کیونکہ زیر بحث شقیں آئین کے مساوی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایٹمی معاہدے کا دار و مدار امریکی نیک نیتی پر ہے:ایران

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی جانب

صیہونیوں کی نیندیں حرام کرنے والا حزب اللہ کا نیا ہتھیار

?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے نئے اور سادہ ہتھیار نے مقبوضہ فلسطین کے

افغانستان سے آخری برطانوی فوجی کی روانگی کے ساتھ ہی 20 سال کے ناجائز قبضے کا خاتمہ

?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) برطانیہ کی جانب سے کابل سے آخری فوجی طیارے

شہباز شریف کا خیبر پختوانخوا کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان

?️ 31 اگست 2022خیبر پختوانخوا : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختوانخوا کے

مالی میں فرانسیسی فوج کی غیرقانونی موجودگی کے خلاف شدید مظاہرے کیئے گئے

?️ 30 مئی 2021مالی (سچ خبریں) مالی میں سینکڑوں افراد نے ملکی فوج کی حمایت

افغانستان میں اب وہ طالبان نہیں جو بندوق سے بات کرتے تھے: وزیر داخلہ

?️ 11 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم

قطر گیٹ کیس کی نئی تفصیلات کا انکشاف

?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے یوناٹا

کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق

?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس  کے ملک بھر میں وار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے