حکومتِ خیبرپختونخوا کا وفاق سے بقایا جات کی وصولی کیلئے پلان مرتب کرنے کا فیصلہ

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) حکومتِ خیبرپختونخوا نے وفاق سے بقایاجات کی وصولی کے لیے ایک ماہ کے اندر پلان آف ایکشن مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا  کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالی معاملات کا کیس مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے دستاویزات تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ شنوائی نہ ہونے کی صورت میں عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی زیرِصدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فارمولے کے تحت پن بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے 1510 ارب روپے واجب الادا ہیں، نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی صوبائی بجلی کی مد میں 6 ارب روپے بقایا ہیں۔

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ آبادی کے حساب سے صوبے کو این ایف سی میں سالانہ 262 ارب روپے ملنے چاہئیں، ضم اضلاع کے 10 سالہ پلان کے تحت صوبے کو 500 ارب میں سے صرف 103 ارب روپے ملے ہیں۔

قبل ازیں 9 مارچ کو علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تھا کہ وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کے 1510 ارب روپے کے واجبات کلیئر کرنے ہیں لیکن کئی یاد دہانیوں کے باوجود یہ ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میری تجویز ہے کہ اگر وفاق ادائیگی نہیں کر سکتا تو اسے خیبرپختونخوا کے لیے بجلی اور گیس پر سبسڈی دینی چاہیے اور صوبے کے بقایا جات سے اس سبسڈی کو منہا کر لینا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے

🗓️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے

چلی کے عوام کی فلسطین کے مظلوموں کی حمایت

🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: چلی کے عوام کے ایک گروپ، اراکین پارلیمنٹ اور سابق

ڈنمارک میں قرآن کی توہین پر پابندی 

🗓️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے شمالی یورپ میں واقع اس

کیا حماس اسرائیل کو شکست دے دے گی؟ صہیونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کا

شام کے شہر حسکہ میں امریکی فوجی قافلے کے راستے پر بمباری

🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام کے باخبر ذرائع نے تاکید کی ہے کہ پہلی

صہیونی بے چینی اور تناؤ میں غرق

🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں:ہیبرون میں آج دوپہر کے وقت ہونے والی فائرنگ کی کارروائی

بائیڈن حکومت عراق اور شام میں داعش کی بحالی کا ارادہ رکھتی ہے: شامی پارلیمنٹ کے ممبر

🗓️ 6 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام میں داعشی دہشت

یمن کے بچوں کے لیے سزائے موت کا حکم دنے والا بن سلمان

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:  تیونس کے سابق صدر منصف المرزوقی نے آل سعود کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے