حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا، ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا قیام اس لیے عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے، نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائے گا، الیکشن فراڈ چھپانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ یہ جسٹس قاضی فائز کو دوبارہ لا کر عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں ہم اس کے خلاف خاموش رہیں گے، ہم اس کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے، ہم لاہور میں پرامن جلسہ اور تاریخی احتجاج کریں گے، یہ ہمارے ملک کے مستقبل کا مسئلہ ہے، ان کو پتا ہے اگر جسٹس قاضی فائز گئے تو انسانی حقوق کی پٹیشنز سنی جائیں گی، اسی ڈر سے یہ ملک تباہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہو جائے گا، رول اف لا کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اس سے بڑا ظلم ملک پر نہیں ہو سکتا، یہ ملک سے قانون کی حکمرانی ختم کر کے جمہوریت کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔

عمران خان کے مطابق نیب ترامیم میں انہوں نے اپنے اربوں روپے معاف کروا کر خود کو تحفظ دیا، یہ سب کچھ ملکی مفاد کے خلاف ہو رہا ہے، ججز کو دھمکیاں دینے ، لوگوں کو اغوا کرنے، ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، ترمیم لانے والوں کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اشرافیہ کا انٹرسٹ اور ملکی مفاد آپس میں متضاد ہیں، ان کا انٹرسٹ الیکشن فراڈ اور اپنا پیسہ بچانے میں ہے، 6 ماہ میں 4 ہزار پاکستانی کمپنیاں دبئی میں رجسٹر ہوئیں لیکن ان کو فرق نہیں پڑنا، ان کا پیسہ اور جائیداد باہر ہیں، محسن نقوی کی اہلیہ کی 50 کروڑ ڈالر کی پراپرٹی دبئی لیکس میں سامنے آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو اپنے حقوق، عدلیہ کو بچانے کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا، میں ججز اور صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

مشہور خبریں۔

خان یونس پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے اور توپ خانے سے حملے

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں:  جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس شہر کے

عراقی انتخابات | سمرائی کے داخلے کے ساتھ انبار میں گرما گرم مقابلہ / بغداد پر الخنجر کی خصوصی توجہ

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراقی ذرائع کا خیال ہے کہ اگرچہ حلبوسی اب بھی

کویتی عوام کا مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں مظاہرہ

?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:   اسامہ الشہین اور حماد المطر سمیت متعدد کویتی اور پارلیمنٹ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

?️ 26 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا

 روس گیس کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے:   فرانس 

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    روسی کمپنی Gazprom کی طرف سے فرانسیسی کمپنی Engie

ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب بینک ڈالر فروخت کرنے سے گریزاں

?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع نے کہا ہے کہ شرح مبادلہ

ٹرمپ نے دائیں ہاتھ پر دائمی زخم چھپانے کی کوشش کی

?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر کی بدھ کو ملاقات کے دوران اپنے دائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے