حصول آزادی سے تحفظ آزادی ہمارا ویژن ہے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے حصول آزادی سے تحفظ آزادی آج ہمارا ویژن ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ گلوکار عاطف اسلم والد کے انتقال کے باوجود آج کے ایونٹ میں آئے ہیں، ہم اسی طرح کا ایک اور ایونٹ 6 ستمبر کو دوبارہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم 6 ستمبر والے ایونٹ میں بھی پرفارم کریں گے، ہم اس ایونٹ کی ٹکٹ نہیں لگانا چاہتے تھے، لیکن بہت زیادہ رش کا خدشہ تھا، میں نے فیصلہ کیا ہے تمام لوگوں کی ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے، یہ جشن آزادی کا خاص موقع ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، بھارت کو پاک افواج نے دھول چٹائی، حصول آزادی سے تحفظ آزادی آج ہمارا تھیم ہے، ہم نے اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت ملک کے مختلف حصوں میں اپنی پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، ہم نے اپنی پاک افواج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانا ہے اللہ اس ملک کا تاقیامت سلامت رکھے اور ہمارا ملک ترقی کی تمام تر منازل طے کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اس قوم کو جھکا نہیں سکتا، یہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کا بھرپور احساس کرتی ہے، وزیر اطلاعات نے گفتگو کے اختتام پر پاک افواج زندہ باد کا نعرے بھی لگایا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی حکومت کا غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر حملہ

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے

فرانس میں حالات مزید خراب،انٹرنیٹ پر پابندی

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اعلان کیا کہ فرانسیسی وزارت داخلہ نے ملک

امید ہے کہ الجزائر کا سربراہی اجلاس اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو روک دے گا: ہنیہ

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسماعیل ہنیہ نے الجزائر میں الشروق ٹیلی ویژن کو بتایا

انتقامی کارروائیوں اور گرفتاریاں ہمیں لانگ مارچ سے نہیں روک سکتیں،اسد قیصر

?️ 14 اکتوبر 2022چارسدہ (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت

غزہ پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے: عدنان صدیقی

?️ 19 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا

بھارتی کسانوں نے ملک بھر میں یوم سیاہ مناتے ہوئے انتہاپسند مودی کا پتلہ نذر آتش کردیا

?️ 27 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی کسانوں نے کل بدھ کے روز ملک

عمران خان کل بھی ہمارے لیڈر تھے آج بھی ہیں

?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے