?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاک-ایران وزارت اطلاعات کے درمیان معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ میڈیا کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا، جبکہ پاک-ایران تعلقات دیرینہ خواہش کے مطابق حالیہ برسوں میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں پاک-ایران وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم پڑوسی ہے اور آپ ہمارے مسلمان بھائی ہیں، تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہ رشتہ حالیہ عرصوں میں مزید مضبوط ہوا ہے جس کی ہم بہت عرصے سے خواہش رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ہم اپنی میڈیا کے درمیان یکجہتی کو مزید بڑھارہے ہیں اور اس شعبے میں پاک ایران تعاون کو مزید وسعت دے رہے ہیں، کیوں کہ ہمارا مقصد مشترکہ ہے جو اپنے لوگوں کی کامیابی اور خوشحالی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم پاکستان ٹیلی ویژن اور آئی آر آئی وی کے علاوہ پیمرا اور ایرانی ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان ایک ایم آئی یو پر دستخط کررہے ہیں، آج ہونے والا یہ معاہدہ میڈیا کے شعبے میں رشتوں کو مضبوط کرے گا اور جن معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں یہ جلد عمل میں لائے جائیں گے اور ہم ان شعبوں میں تعاون کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیجیٹل میڈیا میں بھی تعاون کے منتظر ہیں کیوں کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ کے دوران ایک معرکہ میدان جنگ میں برپا تھا، ساتھ سفارتی اور ایک بیانیہ کی جنگ ہورہی تھی، بھارتی بہت حیران تھے کہ یہ جنگ انتہائی سنجیدگی کی متقاضی ہوتی ہے ، یہاں ملک جنگ لڑرہا تھا اور سوشل میڈیا پر نوجوان مذاق اور طنز کا سہارا لے کر دشمن کو رسوا کرنے کے لیے میمز بنارہے تھے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ دورہ ایران میں قابل قدر احترام، محبت اور عزت ملی، ہمیں یوں محسوس ہوا کہ ہم اپنے دوسرے گھر میں ہوں، ہمارے ساتھ جس عزت وقار کے ساتھ تہران میں برتاو کیا گیا جس سے ہمیں لگا ہم اسلام آباد میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران نے حالیہ جنگوں میں ثابت کیا کہ ہم بہت مضبوط لوگ ہیں، جب حال ہی میں ایران پر حملہ ہوا تو پاکستانی عوام، حکومت سب نے ایرانی حکومت وعوام کے ساتھ ہرممکنہ انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات آپ کو بتاسکتا ہوں کہ ہمارا میڈیا بہت متحرک تھا، جو یہ یقینی بنارہا تھا کہ دنیا کو دکھاسکیں کہ ایرانی عوام کس مقصد کے لیے کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پورا اسٹوڈیو لرز رہا تھا اور خاتون نیوز کاسٹر پختہ عزم، عزت اور وقار کے ساتھ وہاں کھڑی رہی، اس کی بہادری نے ہمیں بھی حوصلہ دیا اور اس نے دکھایا کہ ایرانی عوام مصائب اور ظلم کے سامنے دلیری کے ساتھ ڈٹ جاتے ہیں اور آسانی سے کسی کے سامنے جھکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آبنائے ہرمز اور توانائی کا بحران؛ عالمی معیشت تباہی کے دہانے پر
?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:ال پائیس کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان
مئی
رام اللہ کے قریب ایک صہیونی آبادکار زخمی
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:رام اللہ کے قریب فلسطینی مجاہدین کی کارروائی میں ایک صہیونی
اکتوبر
سائنسدانوں نے انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا
?️ 30 مارچ 2024لندن : (سچ خبریں) محققین نے انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ
مارچ
الیکشن کمیشن بتائے صوبے میں سینیٹ انتخابات کب کرائے جارہے ہیں، پشاور ہائیکورٹ
?️ 30 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل
مئی
سعودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں ابتری کے آثار
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی لیکس بادشاہت اور یونان کے درمیان تعلقات کی ترقی
نومبر
ٹرمپ 300 سے زائد خفیہ دستاویزات اپنے گھر لے گئے تھے:نیویارک ٹائمز
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ ریاستہائے متحدہ کے سابق
اگست
حماس: اسرائیلی فوج نے متفقہ یلو لائن کو نظر انداز کر دیا
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج
نومبر
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ حنیف عباسی
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے
ستمبر