🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کے پاکستان کی سیکیورٹی مسائل اور ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق بیان پر کرارا جواب دے دیا۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جے شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں اور ایونٹس کی فہرست بھی شئیر کی جن کی پاکستان نے حالیہ برسوں میں کامیاب میزبانی کی ہے۔
شاہد آفریدی نے جے شاہ کے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’جے شاہ کا پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بیان دیکھا تو ان کی یادداشت تازہ کرنے کے لیے بتا دوں کہ پاکستان نے گزشتہ 6 سال میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی میزبانی کی ہے‘، سابق کپتان نے طویل فہرست بھی شئیر کی کہ ان برسوں میں کون کون سی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ چکی ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ’مسٹر شاہ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے‘۔
قبل ازیں جے شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’پاکستان کرکٹ ایونٹس کے لیے محفوظ مقام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’تمام ممبران، میڈیا رائٹس ہولڈرز اور اسپانسر اور ویڈیو کے حقوق رکھنے والے ہولڈرز ابتدائی طور پر پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں رکھنے کے حوالے سے ہچکچا رہے تھے، یہ ہچکچاہٹ ملک میں موجودہ سیکیورٹی اور اقتصادی صورتحال سے متعلق خدشات کی وجہ سے تھی‘۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں برسات کے موسم میں ایشیا کپ کو شیڈول کرنے کے فیصلے پر اے سی سی کے صدر جے شاہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سری لنکا میں اس وقت وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جس کے باعث ایشیا کپ کے آنے والے سپر فورمرحلے کے میچز میں خلل آسکتا ہے۔
اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 2 ستمبر کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا اور بے نتیجہ ختم کردیا گیا تھا، یہی نہیں بلکہ بھارت کا نیپال کے خلاف میچ بھی بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔
قبل ازیں اے سی سی نے پی سی بی کو یقین دہانی کروائی تھی کہ کولمبو میں خراب موسم کی پیشن گوئی کی وجہ سے سپر فور میچز ہمبنٹوٹا میں منتقل کردیے جائیں گے، تاہم جے شاہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے اور تمام میچز کولمبو میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان
🗓️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے
ستمبر
اسماعیل ہنیہ کا دنیا کے آزاد لوگوں کے نام آخری پیغام
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
جولائی
آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
🗓️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی
جولائی
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمت
🗓️ 9 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
پی ٹی آئی کا عدالتی آزادی کیلئے عوامی تحریک چلانے پر زور
🗓️ 6 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے قوم سے مطالبہ کیا ہے
نومبر
کیا نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں؟
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 کے عسکری امور کے رپورٹر نیر دیپوری
جنوری
عراق میں اسرائیلی جاسوسی اڈے کا حشر
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح ایک
دسمبر
بادشاہت پسند وزیر اعظم جو کبھی بادشاہت کے خلاف تھا : ٹرس
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: کس نے سوچا ہوگا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی
ستمبر