جی ایس پی پلس کیخلاف بیان بازی خطرناک سازش ہے۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جی ایس پی پلس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے خلاف بیان بازی قومی مفاد کے خلاف خطرناک سازش ہے، کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس نہ صرف ملک کو معاشی سہارا دیتا ہے بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کے روزگار سے بھی براہِ راست جڑا ہوا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جی ایس پی جیسے حساس معاملے پر سیاسی مقاصد کے تحت بیان دینا دراصل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ جھوٹ بولنا اور اس کو ڈھٹائی کے ساتھ مسلسل ہراتے رہنا ہے، یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز نے جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گفتگو میں بھارت نواز لوگ بھی موجود تھے لیکن انہوں نے بھی ایسی کوئی بات نہیں کی جیسی بات بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبران نے کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینا کہ جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی، حقائق کے برعکس ہے، عوام سب دیکھ اور سمجھ رہے ہیں کہ کس طرح مخصوص حلقے ملک کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور چلاتے رہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی اور سیاسی مفادات کے لئے ملک کی عالمی ساکھ کو بھی داؤ پر لگانے سے بھی باز نہیں آرہے، پاکستان کی معیشت چیلنجز سے گزر رہی ہے، اس وقت اتحاد اور سنجیدگی کی ضرورت ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ عناصر ذاتی مفادات کے لئے اسی ملک کے خلاف بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں، یہ رویہ قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے، قومی مفاد کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، قوم ایسے طرزِ عمل کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔

مشہور خبریں۔

سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:میڈیا نے پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کو غیر معینہ

برطانوی طرز کی آزادی بیان

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس افسران اس ملک کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف

بارہ روزہ جنگ میں صہیونی ریجیم ایران کے خلاف بدترین شکست سے دوچار: انصار اللہ 

?️ 17 اکتوبر 2025انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے ہفتہ

ہمیں تعلیم کے شعبے میں عالمی امداد کی ضرورت ہے: طالبان

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر تعلیم نے خطے کے ممالک اور عالمی برادری

غزہ میں جاری جنگ سے اسرائیل کو سینکڑوں ارب ڈالر کا نقصان

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کار رامی یادور نے خبری ویب سائٹ نیوز

اربیل پر ڈرون حملے میں موساد کے قاتل اسکواڈ کے کمانڈر کے مارے جانے کا امکان

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:   اضافی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اربیل میں امریکی

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع

?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان

وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے متجاوز، اصلاحات کے نفاذ پر غور

?️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے