جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات میں کمی

?️

کراچی: (سچ خبریں) جی سی پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال میں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں حالانکہ اس اسٹیٹس کی بدولت بیشتر پاکستانی مصنوعات کے لیے یورپی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری داخلے کی اجازت ملتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6.89 فیصد کم ہو کر 5.411 ارب ڈالر رہ گئیں جوکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 5.812 ارب ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ کمی بنیادی طور پر مغربی، جنوبی اور شمالی یورپ میں پاکستانی اشیا کی مانگ میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مالی سال 2023 میں یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات پچھلے مالی سال کے برعکس 8.566 ارب ڈالر سے 4.41 فیصد کم ہوکر 8.188 ارب ڈالر رہ گئیں۔

اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیےجی ایس پی پلس اسٹیٹس مزید 4 سال کے لیے 2027 تک توسیع دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا تاکہ یورپی مارکیٹ میں برآمدات پر ڈیوٹی فری یا کم سے کم ڈیوٹی ہو۔

یورپی یونین کے لیے پاکستان کی برآمدات کا سب سے بڑا حصہ مغربی یورپ (جس میں جرمنی، ہالینڈ، فرانس، اٹلی اور بیلجیم جیسے ممالک شامل ہیں) کو جاتا ہے۔

تاہم اس خطے کی برآمدات میں 13.2 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، مالی سال 2024 کے پہلے 8 ماہ میں برآمدی قدر 2.609 ارب ڈالر رہی جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 3.006 ارب ڈالر سے کم تھی۔

مغربی، جنوبی اور شمالی یورپ کے لیے پاکستانی برآمدات میں کمی دیکھی گئی تاہم مشرقی یورپ کے لیے پاکستانی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا، رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران یہ برآمدات گزشتہ سال کے ان ہی مہینوں کے برعکس 8.2 فیصد اضافے کے ساتھ 40 کروڑ 76 لاکھ ڈالر تک اضافہ دیکھا گیا۔

مغربی یورپ کے لیے بھی پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 13.2 فیصد کم ہو کر 2.609 ارب ڈالر رہ گئیں جوکہ گزشتہ سال 3.006 ارب ڈالر تھیں۔

جرمنی کو برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 1.14 ارب ڈالر سے 13.77 فیصد کم ہوکر 98 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔

اسی طرح پاکستانی سامان کی دوسری بڑی منڈی نیدرلینڈز کی برآمدات بھی رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 7.69 فیصد کم ہوکر 90 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہ گئیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مجاہدین کے پنجوں میں گرفتار صیہونی فوج

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع ایک کیمپ پر

جرمنی نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو محکوم کیا

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:       جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ بیت

ریاستی اداروں پر الزامات ملک کے مفاد میں نہیں

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے حالیہ سیاسی

صیہونی آبادکار  نے چار فلسطینیوں کو گاڑی کے نیچے کچل دیا

?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:خبررساں ذرائع کے مطابق روس ٹوڈے نے فلسطین میں اپنے نمائندے

عائشہ عمر نے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کی تردید کردی

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ عمر نے اپنے آنے

تم جرائم کرتے جاؤ ہم جواز پیش کرتے جائیں گے؛امریکی منطق

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں

صیہونی کابینہ کی تشکیل،نیتن یاہو یا مخالف اتحاد

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے