🗓️
لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر ترین گروپ نے حکومتی نشستوں سے اجتماعی طور پر استعفوں پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں 9 اراکین قومی اسمبلی اور 21 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔
مشاورتی اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔جہانگیر ترین کی لودھراں سے لاہور واپسی پر گروپ کا اہم اجلاس ہو گا۔ترین گروپ میں دو صوبائی وزراء، دو معاونین خصوصی ، دو مشیر اور دو پارلیمانی سیکرٹریز شامل ہیں۔ ترین گروپ نے حکومت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف مری میں 8 سے 10اگست تک تین روزہ اجلاس طلب کیا تھا۔
اجلاس میں حکومت کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین خود کریں گے۔ اجلاس میں ترین گروپ حکومت سے علیحدگی کے آپشن پر بھی مشاورت کرے گا۔ یاد رہے ترین گروپ کے عون چودھری کی بھی وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا تحریر استعفیٰ پیش کیا۔
دوسری جانب حکومت نے بھی جہانگیر ترین گروپ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے استعفی کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ جس کے تحت فردوس عاشق اعوان پارٹی کے اندر ٹکراؤ کے حق میں نہیں تھیں۔ اس لیے ترین گروپ کو بھرپور جواب دینے کے لیے فیاض الحسن چوہان کو میدان میں اتارا جائے گا، ترین گروپ کو ٹف ٹائم دیا جائے اسی وجہ سے فردوس عاشق اعوان کا استعفی فوری قبول کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
تحقیق، کورونا پھیپڑوں کے علاوہ دل پر بھی کرتا ہے اٹیک
🗓️ 5 مارچ 2021سینٹ لوئی {سچ خبریں} امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے متعلق اب
مارچ
فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ کابل کی وضاحت کر دی
🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ
ستمبر
شوہر کو ایوارڈ ملنے پر زارا نور عباس کی جذباتی پوسٹ
🗓️ 12 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) شوہر اداکار اسد صدیقی کو کیریئر کے 14 سال
فروری
غزہ میں قابضین کے نئے جرم پر اسلامی تعاون تنظیم کا ردعمل
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے تابعین اسکول کو نشانہ بنانے کے
اگست
اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
🗓️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
ستمبر
فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے:عمان کے مفتی
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا
جون
ویگنر کمانڈر کی موت کے بارے میں مغربی ممالک کی قیاس آرائیاں
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے پریگوزن کو لے
اگست
پوپ فرانسیس کے گردوں میں پرابلم؛ حالت نازک
🗓️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ویٹی کن نے پوپ فرانسیس کی حالت کے بارے میں
فروری