?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق سینیٹ میں دیے گئے ان کے بیان کو ’سیاق و سباق سے ہٹ کر‘ پیش کیا جا رہا ہے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں تاخیر کچھ ’تکنیکی وجوہات‘ کے باعث ہوئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ سینیٹ کے فلور پر آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیے گئے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے میرا بیان ایک سینیٹر کے مخصوص سوال کے جواب میں تھا جس میں، میں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان کو اپنا جوہری پروگرام رکھنے کا حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا جوہری پروگرام کسی بیرونی ڈکٹیشن کے بغیر ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے جسے کسی بھی طرح سے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے جوڑنا نہیں چاہیے۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ نہ تو آئی ایم ایف اور نہ ہی کسی ملک نے ہماری جوہری صلاحیت کے حوالے سے کوئی شرط عائد کی اور نہ ہی پاکستان سے ایسا کوئی مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر خالصتاً تکنیکی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے، آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے لیے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریب کے حوالے سے منعقدہ ایوان کی ہول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کرے گا، ہمیں قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے، کسی کو حق نہیں کہ پاکستان کو بتائے کہ وہ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھے۔


مشہور خبریں۔
واشنگٹن جمہوریت سے بیگانہ ہے:چین
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ
دسمبر
کاٹز کی اسرائیلی دھمکی پر تحریک انصار اللہ کا ردعمل: "ہم مجرم کو دھمکیاں دینے نہیں دیں گے
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح
اکتوبر
غزہ میں جنگ جاری رہے گی، چاہے امریکہ کچھ بھی کہے!:صیہونی مذاکرات کار
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: صیہونی اعلی مذاکرات کار دانیئل لیوی نے اعلان کیا کہ
جون
صیہونی کابینہ سے عوامی بداعتمادی، نارضایتی اور مایوسی میں اضافہ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک حالیہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ
نومبر
امریکی حکام کو مشکوک پیکج بھیجا گیا
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم
ستمبر
عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینلز کی اسکیم لائیں گے، نواز شریف
?️ 15 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز
نومبر
یمنیوں کے ابوظہبی پر حملے پر اقوام متحدہ کا رد عمل
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے یمنی فوج کے
جنوری
ٹرمپ پر مقدمہ دائر،جج نے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:جج نے ٹرمپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات پر
اپریل