جنوری میں دہشت گرد حملوں میں 42 فیصد اضافہ، سیکیورٹی آپریشنز میں بھی تیزی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری 2025 میں ملک میں دہشتگرد حملوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا، جو کہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں ملک بھر میں کم از کم 74 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے جن کے نتیجے میں 91 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں 35 سیکیورٹی اہلکار، 20 عام شہری اور 36 دہشت گرد شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں 117 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 53 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار، 54 عام شہری اور 10 دہشت گرد شامل ہیں۔

رپورٹ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی مہم پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس کے نتیجے میں جنوری میں کم از کم 185 دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا اور یہ 2016 کے بعد سے دہشت گردوں کی ہلاکتوں کا دوسرا مہلک ترین مہینہ بن گیا۔

2016 کے بعد سے ایک مہینے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی سب سے زیادہ تعداد دسمبر 2024 میں ریکارڈ کی گئی تھی، جب سیکیورٹی فورسز نے 190 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

جنوری میں دہشت گردوں کے حملوں اور سیکیورٹی آپریشنز میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 245 تھی جن میں 185 دہشت گرد، 40 سیکیورٹی اہلکار اور 20 عام شہری شامل تھے۔

خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر رہا، خیبرپختونخوا کے آباد اضلاع میں باغیوں نے 27 حملے کیے جن کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 11 سیکورٹی اہلکار، چھ عام شہری اور دو دہشت گرد شامل تھے۔

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 19 حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 46 افراد لقمہ اجل بنے، جن میں 13 سیکیورٹی اہلکار، 8 عام شہری اور 25 دہشت گرد شامل ہیں۔

بلوچستان میں بھی دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، جہاں کم از کم 24 حملوں میں 26 افراد ہلاک ہوئے جن میں 11 سیکیورٹی اہلکار، 6 عام شہری اور 9 دہشت گرد شامل ہیں۔

پنجاب میں دہشت گردوں کے دو حملوں میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے، جنوری کے آخری روز دہشت گردوں نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر بڑا حملہ کیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے حملے کو پسپا کردیا تھا، سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ایک حملہ ہوا تاہم دونوں میں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی مہینے بلوچستان میں 2 خودکش دھماکے بھی ہوئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ دوسرے کی ذمہ داری کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی۔

مزید برآں، رپورٹ میں اغوا کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ دیکھا گیا جن میں دہشت گردوں نے کم از کم 37 افراد کو اغوا کیا۔

ان میں سے 22 افراد کو خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور ٹانک میں 5 واقعات میں اغوا کیا گیا، اسی طرح شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 15 افراد کو اغوا کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں اغوا کے واقعات میں اضافہ خطے میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

دریں اثنا، سیکیورٹی فورسز نے کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں تیز کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 67، اس کے آباد علاقوں میں 71 اور بلوچستان میں 47 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، دونوں صوبوں کے متعدد حصوں میں انسداد دہشت گردی کے چھاپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کیونکہ حکام دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

طوفان الاقصی میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ

جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان

ڈی چوک احتجاج کی قیادت بشری بی بی نے کی ، سیاسی نہ ہونے کا دعوی درست نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 21 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے

اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف

?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کی جانب سے

جرمن حکومت کی انتہا پسندی، حماس کے پرچم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا

?️ 22 جون 2021برلن (سچ خبریں)  جرمن حکومت نے انتہا پسندی اور یہود نوازی کا

علیمہ خان کی فرد جرم کی کارروائی چیلنج کرنے کی درخواست خارج

?️ 15 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) علیمہ خان نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج

کیا غزہ کی جنگ دوسری جنگ عظیم کی یاد تازہ کر رہی ہے؟معروف امریکی تجزیہ کار

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی امور کے ایک معروف امریکی ماہر کا خیال

کورونا کی تشخیص اب جدید طریقے سے کی جا سکے گی

?️ 29 جون 2021ابوظبی (سچ خبریں) ابو ظبی کے حکام محکمہ صحت نے عوام کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے