جنرل قمر جاوید باجوہ کی اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی اور مختلف امور سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ملک میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے بنیادی اقدار کے فروغ اور بحران کے دوران فوری ردعمل میں جنرل بیرامے ڈیوپ کے کردار کو سراہا، جن کا تعلق سینیگال سے ہے۔

اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے ڈیوپ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی، اور سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل بیرامے نے اقوام متحدہ کے امن مشن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیوں میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

خیال رہے کہ 2 اکتوبر کی ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریباً ایک ہفتہ طویل دورے پر امریکا پہنچ گئے، جس کے دوران وہ بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جب صحافیوں سے آرمی چیف کے دورے کے بارے میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان سے معلومات مانگی تھیں تو انہوں نے کہا کہ ’ہاں، وہ یہاں ہیں‘۔

تاہم پاکستانی سفیر نے آرمی چیف کے سفر کے پروگرام کو شیئر کرنے سے گریز کیا تھا۔

پاکستانی حکام امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں تاہم ذرائع نے بتایا کہ ’اس کا امکان بہت ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی‘۔

بدھ کو وہ مختلف تھنک ٹینکس کے ارکان اور پاکستان کے امور میں دلچسپی رکھنے والے دیگر اسکالرز سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ ان کا امریکا کا آخری سرکاری دورہ 2019 میں ہوا، جب وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ واشنگٹن کے تین روزہ دورے پر گئے تھے۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکا اور پاکستانی حکام چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر باجوہ کے اگست کے آخر یا ستمبر کے اوائل میں امریکا کا دورہ کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

روس کے ہاتھوں ایک دن میں3 یوکرائنی جنگی طیارے تباہ

?️ 11 جون 2022سچ خبریں:   روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا

مغرب روس کو عصر حجر میں کیوں نہیں لوٹا سکا؟

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    جبکہ یوکرین کی جنگ کو پانچ ماہ سے زیادہ

محورِ مزاحمت حتمی وار کے لیے تیار، اسرائیل کے زوال کے دن قریب ہیں

?️ 29 اگست 2025محورِ مزاحمت حتمی وار کے لیے تیار، اسرائیل کے زوال کے دن

لاشوں پر نیتن یاہو کی سیاست

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو دو صہیونی قیدیوں کی لاشوں

افغانستان ميں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ

?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر

ایہود باراک: اسرائیل دنیا میں نفرت انگیز حکومت بن چکا ہے

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: سابق وزیر اعظم اور صیہونی حکومت کے جنگی وزیر ایہود

یونان اردوغان کے حملوں کا ہدف

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:  ہفتے کے روز ترک صدر نے ایک بار پھر یونان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے