جماعت اسلامی کراچی کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ’حقوق کراچی‘ کا اعلان

?️

کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی نے 31 اگست بروز اتوار کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ’حقوق کراچی‘ کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے بعد قومی معیشت کا مرکز کراچی ڈوب گیا اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، شہر کے بدتر حالات دیکھ کر بھی حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں کل شہر میں ڈرگ روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا جس میں 3 لوگوں کی شہادت ہوئی۔

منعم ظفر نے کہا کہ کراچی میں بارش ہوتی ہے تو پورے شہر کے گٹر ابلنے لگتے ہیں کوئی ایسا محکمہ نظر نہیں آتا جو ریلیف کا کام کر رہا ہو، کریم آباد انڈر پاس 2 سال میں مکمل کرنے کا وعدہ تھا مگر تاحال نہیں ہوا، انڈر پاس پانی سے بھرا ہوا ہے اور دکاندار شدید پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں ہاؤس آفیسرز 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم اور احتجاج کر رہے ہیں، نہ تنخواہیں دی جا رہی ہیں نہ ہی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی تمام تماشے خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں خاموش رہنا ممکن نہیں جماعت اسلامی عوام کیلیے کھڑی ہے، 31 اگست کو دوپہر 3 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کیا جائے گا، کراچی پریس کلب سے مارچ کا آغاز کریں گے۔

منعم ظفر نے مزید کہا کہ نالوں کی صفائی نہیں ہو رہی اس کی ذمہ داری میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہے، ہم نے ان کو خط لکھا تھا نالوں کی صفائی کروا لیں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان کی برسی پر نیتن یاہو کا اعتراف: فیصلہ کن فتح کی ابھی تک کوئی خبر نہیں

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: پوڈ کاسٹ کے طور پر شائع ہونے والی ایک یہودی

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا

?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیر اعظم

فوجی اہلکار کے تل ابیب سے رباط کے سفر کے خلاف مغرب کا احتجاج

?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:    صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ

ٹرمپ کے خط پر ایران کا جواب

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: المیادین ٹی وی نے تہران میں اپنے نامہ نگار کے حوالے

ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری

?️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی

یمن نےاسرائیلی بندرگاہ ایلات پر کیا کیا ہے؟

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن نے مکران اور بحر احمر کو اسرائیلی بحری جہازوں کے

مہنگائی میں کمی آرہی ہے

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے