جماعت اسلامی کا ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان

?️

لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جماعت اسلامی کی طرف سے دھرنے ہوں گے، مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دنیا بھر کے عوام اسرائیل کی ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف آواز بلند کریں، عوام ملک بھر میں لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی طاقتوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصرالله کی شہادت کی تصدیق کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

ریلیوں کا انعقاد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کی جانب سے کیا گیا، ریلیاں گلستان سوسائٹی سے جمالی پل، نمائش چورنگی کے قریب امام بارگاہ شاہ خراسان سے امام بارگاہ علی رضا تک نکالی گئیں۔

اورنگی ٹاؤن اور اسٹیل ٹاؤن میں بھی حسن نصراللہ کی شہادت کے حوالے سے احتجاج کیا گیا، حسین آباد سے نکالی گئی ریلی ملیر 15 پرختم ہوئی، احتجاج کے شرکا بچے اور بزرگ شہری بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ آج ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کردی جب کہ اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت حملوں میں ان کے علاوہ دیگر سینئر رہنماؤں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل ہونے والے اس حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینت نصراللہ نے بھی جام شہادت نوش کیا جب کہ اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ کے دو اہم کمانڈر بھی اس حملے میں دم توڑ گئے۔

حسن نصرااللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ تنظیم کی قیادت اس بات کا عزم کرتی ہے کہ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے، غزہ، فلسطین کی حمایت، لبنان اور اس کے ثابت قدم اور قابل احترام عوام کے دفاع میں اپنا جہاد جاری رکھے گی۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کی غزہ کی صورتحال سے متعلق روایت؛ جنگ ختم نہیں ہوئی اور نسل کشی جاری ہے

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: فلسطینی شہریوں نے غزہ کی پٹی میں اپنی صورتحال کے

سکیورٹی فورسز کا سوات میں آپریشن ، 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے

?️ 18 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4

اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے

ایران اور دیگر فریقین کے خیالات کو قریب لانے کی کوشش

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا

استقامت کے خلاف اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامیوں میں اضافے

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس ناکامیاں ایک ایسا مسئلہ ہے

حریت کانفرنس کا میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقید ت

?️ 19 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

امریکہ کا ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام!

?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران

امریکہ کا چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا عندیہ

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے