?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے جمعہ کو انتخابات کے التوا کے خلاف سماعت کے حوالے سے اپنے اضافی نوٹ میں فروری میں جاری کردہ ایک مختصر حکم سے متعلق اپنے مؤقف کی وجوہات بیان کردیں۔
جسٹس یحیٰی آفریدی نے اپنے حکم میں میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق تینوں کارروائیوں کو عدالت عظمیٰ میں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
اس ضمن میں نوٹ میں جسٹس آفریدی نے لکھا کہ جیسا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں زیر التوا موجودہ تینوں کارروائیوں کو قبل از وقت قرار دے کر فیصلہ کیا تھا کہ وہ قابل سماعت نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ بینچ پر بیٹھنا اور مذکورہ درخواستوں کی سماعت کرنا مناسب نہیں ہوگا، میری جانب سے موجودہ معاملات کی سماعت کے دوران پاس کردہ کوئی بھی نتائج یا ریمارکس متعلقہ ہائی کورٹس کے سامنے زیر التوا درخواستوں/اپیل میں فریقین کے متنازع دعووں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ 27 فروری کو از خود نوٹس کی سماعت کرنے والا 9 رکنی بینچ 5 رکنی رہ گیا تھا جب جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنی بینچ میں شمولیت کو چیف جسٹس کی صوابدید پر چھوڑ دیا تھا۔
جسٹس آفریدی نے یاد دلایا کہ کس طرح پنجاب میں انتخابات کے اعلان سے متعلق سنگل بینچ کے 10 فروری 2023 کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا تھیں، جب کہ پشاور ہائی کورٹ بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے ریلیف کی درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔
انہوں نے اس جلد بازی کا ذکر کیا جس کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے درخواستوں پر کارروائی کی اور ان کا فیصلہ کیا تھا اور اس طرح کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیلوں میں چیلنج کردیا گیا تھا۔
تاہم وہ واقعات جن کی وجہ سے سپریم کورٹ کے سامنے موجودہ کارروائی کا آغاز ہوا وہ واضح طور پر مختلف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ’اس کے مطابق میری پختہ رائے ہے کہ فریقین کے اپیل کے حق کے تحفظ کے لیے اصل دائرہ اختیار کو استعمال کرنے میں تحمل کے اصول کا احترام کیا جانا چاہیے اور اسے برقرار رکھا جانا چاہیے، اور عدالت عظمیٰ کے سامنے زیر التوا تینوں کارروائیوں کو قبل از وقت اور ناقابل سماعت ہونے کی وجہ سے اس مرحلے پر آگے نہیں بڑھایا جانا چاہیے۔
جسٹس یحیٰی آفریدی نے مزید کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ ہائی کورٹس زیر التوا معاملات کو تیزی سے آگے بڑھائیں گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکام کی اردن کے خلاف تل ابیب کی دھمکیاں
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی نیٹ ورک 14 نے اپنی رپورٹ میں
ستمبر
دہشتگردی کے خاتمے کا آغاز سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔ مریم اورنگزیب
?️ 11 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر
صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کی بجلی اور انٹرنیٹ منقطع کر دیا
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ القدس حکومت
اپریل
حج میں صہیونی مخالف نعروں پر پابندی کس چیزکی علامت ہے؟لبنانی اہل سنت عالم کی زبانی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک عربی مفکر کا کہنا ہے کہ حج میں صہیونی
جون
اب وفاقی وزراء انتخابی مہم بھی چلا سکیں گے
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں
فروری
سعودی اتحاد کی یمن جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی جارح اتحاد نے یمن کے شہر
ستمبر
آج کے ڈرامے مصنوعی لگتے ہیں، پرانے ڈرامے زیادہ اوریجنل تھے، صبا حمید
?️ 21 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے موجودہ ڈراموں کو مصنوعی
مئی
ایران امریکہ معاہدہ نیتن یاہو کی ذلت آمیز ناکامی ہے؛ صیہونی تجزیہ کاروں کا اعتراف
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں نے ایران اور امریکہ کے
جون