?️
لاہور: (سچ خبریں) شاہد خاقان عباسی کے مطابق جب فارم 47 جیتتا ہے تو پاکستان ہار جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی حکومت کی کارکردگی بدترین تھی، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کیلئے الیکشن مشکل تھا کیونکہ کارکردگی کوئی نہیں تھی۔
الیکشن مشکوک ہو چکا ہے، مینڈیٹ مشکوک ہو چکا ہے، لوگوں میں مایوسی ہے، جہاں بھی جاتا ہوں لوگ پوچھتے ہیں ہمارے ووٹ کا کیا ہوا؟۔ بہت تلخیاں پیدا ہو گئی ہیں، بہت شک و شبہ ہے الیکشن پر، تاریخ اس مینڈیٹ کو قبول نہیں کرے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 9 اپریل 2022 کو تحریک انصاف ختم ہو چکی ن لیگ گھر بیٹھے الیکشن جیت رہی تھی، پھر 8 فروری کو کیا حالات تھے سب کے سامنے ہیں، اس اسمبلی میں کرسیوں پر بیٹھے بہت سے لوگ ان کرسیوں کے حقدار نہیں ہیں۔
یہ لوگ خود سوچ لیں کہ اگر یہ لوگ کرسیوں کے حقدار نہیں ہیں، تو کل کو ملک کے فیصلے کیسے کریں گے؟ ۔ اقتدار سب کو پسند ہوتا ہے، اس ملک میں کوئی اقتدار نہیں چھوڑتا، ہمیشہ ان باتوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، میں نے بار بار کہا ہے کہ جب فارم 47 جیتتا ہے تو پاکستان ہار جاتا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے قانون سازی کرنے کے کردار کے حوالے سے کہا کہ 16 ماہ میں جتنی بری قانون سازی ہوئی، ایسا کبھی نہیں ہوا، تحریک انصاف کے دور میں بھی بری قانون سازی ہوئی لیکن جیسی بری قانون سازی پی ڈی ایل کے 16 ماہ میں ہوئی اتنی بری قانون سازی کبھی نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف کے صدر مملکت پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے آئین شکنی پکڑنا شروع کی تو پھر شاید کوئی بچے ہی نہ، اب تک سب ہی آئین شکن ہیں۔
مشہور خبریں۔
الجولانی کی شام میں فرقہ واریت کو دوبارہ بھڑکانے کی سازش
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی کی امریکی اہلکاروں سے ملاقات کے بعد
مئی
بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔مفتاح اسماعیل
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے
جولائی
کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، اسحٰق ڈار
?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
مارچ
یمن پرامریکی اور برطانوی فضائی جارحیت
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی حکومت کے سرکاری میڈیا نے یمن کے صوبہ حجہ
دسمبر
حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کمی کا اعلان
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت
دسمبر
غزہ جنگ کے بارے میں ملالہ یوسف زئی کا بیان
?️ 29 جون 2024 سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے
جون
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نیا تنازع ؛ کم از کم 90 فوجی ہلاک
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:امن قائم کرنے کی کوششوں کے باوجود آذربائیجان اور آرمینیا کے
ستمبر
حکومت کا بینکوں کی مدد سے کم آمدنی والے طبقے کیلئے سستی ہاؤسنگ اسکیم لانے پر غور
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کم آمدنی والے طبقے کے لیے سبسڈائزڈ
مئی