🗓️
کوئٹہ ( سچ خبریں ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن میں بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ناراض ارکان کے ساتھ حکومت بناتی ہے تو ہم اپوزیشن میں بھی بیٹھنے کیلئےتیار ہیں، موجودہ سیاسی منظر نامے میں اتحادی اور بی اے پی جو بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے نمبر پورے ہونے کے بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ناراض ارکان کے ساتھ حکومت بناتی ہے تو ہم اپوزیشن میں بھی بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا اختیار اپنی جماعت بی اے پی کے اراکین اور اتحادیوں کو دیا ہے ، موجودہ سیاسی منظر نامے میں اتحادی اور بی اے پی جو بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں لیکن اس کے بعد صوبے کو جو نقصان ہو گا اس کی ذمہ داری بی اے پی کے ناراض ارکان، پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور وفاق کے چند سمجھدار لوگوں پر آئے گی۔
دوسری طرف سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری نے کہا ہے کہ 40 ارکان جام کمال کیخلاف ہیں انہیں فوری مستعفی ہوجانا چاہیے، میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی تو خاموش رہا، جام کمال ایک سردار ہیں اپنی عزت کا خیال کریں ، اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکا، پارٹی پالیسی کے مطابق ہمیں اپوزیشن کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، کہیں جانے والے نہیں، پارٹی احکامات کے پابند ہیں، پارٹی کہے گی جام صاحب کی حمایت کرو، حمایت کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کا معاملے پر اسپیکرعبدالقدوس بزنجو کی رہائشگاہ پر سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری اور عبدالقادربلوچ نے ملاقات کی، جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع بھی ملاقات میں شریک ہوئے ، اسپیکرعبدالقدوس بزنجو، نواب ثنااللہ زہری اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
مشہور خبریں۔
اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا
🗓️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا کے پانچویں لہر کے
جنوری
سعودی عرب نے اپنا آسمان صیہونی حکومت کے طیاروں کے لیے کھولا
🗓️ 15 جولائی 2022خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے آسمان
جولائی
چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی کو منانے کی ایک اور کوشش
🗓️ 3 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے
جولائی
مشرقی افغانستان میں دھماکہ/ 10 افراد ہلاک
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں ایک بم دھماکے کے نتیجے
ستمبر
شامی تیل کا چور کون؟ شام کے وزیر پٹرولیم کا اہم انکشاف
🗓️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے وزیر تیل و معدنی وسائل نے بتایا کہ امریکی
مارچ
افغانستان میں تاجروں اور اہم لوگوں کی حفاظت کے لیے طالبان کا نیا فیصلہ
🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت کے ترجمان نے کہا
اکتوبر
انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز میں دلچسپ فیچر کی آزمائش
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: شل شیئرنگ ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ کے ڈائریکٹ میسجز میں ایک
نومبر
امریکا کے ایک اسکول میں طالبہ کی فائرنگ، متعدد افراد زخمی ہوگئے
🗓️ 8 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست آئڈاہو میں واقع اسکول میں ایک طالبہ
مئی