?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی حملے کو انتہائی سنگین، غیرذمہ دارانہ اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں جانی نقصان پر ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے سراسر منافی ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان، ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان اشتعال انگیز کارروائیوں کی غیر مبہم انداز میں مذمت کرتا ہے، جو پورے خطے بلکہ اس سے آگے بھی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور جن کے انتہائی سنجیدہ اثرات ہو سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، اس جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے اور جارح ملک کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے بلااشتعال حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں، یہ سنگین اور نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے اور پہلے ہی غیر مستحکم خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری اقدامات کریں تاکہ اس کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے، جو علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو عالمی عدالت پر غصہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ہیگ کی عدالت میں اس حکومت کے
جنوری
حکومت انتخابات کیلئے 21 ارب فراہم کرنے سے گریزاں ہے، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں رپورٹ
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات
اپریل
سات اکتوبر نے اسرائیل کے خلاف نفرت کو بے نقاب کر دیا:سربراہِ عالمی یہودی کانفرنس
?️ 2 دسمبر 2025 سات اکتوبر نے اسرائیل کے خلاف نفرت کو بے نقاب کر
دسمبر
22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکریٹری پاور
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کو آگاہ
فروری
خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز
?️ 13 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) حکومت خیبر پختونخوا نے مالی سال 26-2025 کے لیے
جون
بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے۔ وزیراعظم
?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت
اگست
اسرائیل نے موساد کے نئے سربراہ کی شناخت ظاہر کردی
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے ڈیوڈ بارنی کو یوسی کوہن کی جگہ
مئی
یمن کے ایک تہائی باشندوں کو غذائی تحفظ حاصل نہیں ہے: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ انرجی کرائسز گروپ کا کہنا
جون