?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے ایک غیر متوقع اقدام اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ درخواست عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرنے والے رکن سندھ نثار احمد درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ کے روبرو کی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، جب تک ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جاتے اُس وقت تک وہ یہاں پیش نہیں ہوسکتے۔
بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن شاہ محمد جتوئی نے ریمارکس دیے کہ ہم چارج فریم کردیں گے، آپ کو اپنے دفاع میں جو پیش کرنا ہے وہ آپ کی مرضی ہے۔
نثار درانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی جانب سے پہلے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروایا جائے پھر الیکشن کمیشن پروڈکشن آرڈر جاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے پہلے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے گریز کیا تھا اور اب خواہش کی جارہی ہے کہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، دریں اثنا عدالت نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا کہ ان کے مؤکل بیماری کے باعث نہیں آسکے۔
اس پر الیکشن کمیشن کے رکن اکرام اللہ نے کہا کہ آپ نے یہ رویہ اپنا رکھا ہے کہ آپ یہاں حاضر نہیں ہوتے۔
بینچ کے سربراہ نے ریماکس دیے کہ اس معاملے پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔
جب الیکشن کمیشن بینچ نے پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر سے ان کے مرکزی وکیل کی عدم موجودگی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود فورم کے سامنے موجود ہیں۔
اسد عمر نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی، ان کی درخواست پر الیکش کمیشن بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ اُس وقت تک فواد چوہدری کی صحت بھی بہتر ہو جائے گی اور آپ ان سے مل بھی سکیں گے، بعد ازاں عدات نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے اب تک غزہ کے کتنے اسکولوں پر بمباری کی ہے؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکرiٹری جنرل کے ترجمان نے صیہونی حکومت
فروری
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کل سے دوبارہ شروع ہوں گے
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت آئندہ 4 ماہ کے لیے آمدنی اور اخراجات
مارچ
اسرائیلی ٹی وی: حماس کا ردعمل مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبرین: اسرائیلی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جولائی
بھارت سے فی الحال کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی: گورنر پنجاب
?️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت سے
اپریل
مشرقی لبنان سے بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لبنان
نومبر
بیوی یا خاتون کو عزت نہ دینے والا کبھی مرد ہو ہی نہیں ہوسکتا، جان ریمبو
?️ 8 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو جان ریمبو کا
جنوری
ججز اور عدلیہ کو تنقید سے ڈر نہیں کیونکہ تنقید سے اصلا ح ہوتی ہے،اطہر من اللہ
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا
نومبر
جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ کھوکھر کا دعویٰ
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کےسابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ
دسمبر