?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان خواتین مضبوط ہیں انہیں وقت دینا ہوگا، افغان خواتین طالبان سے حقوق حاصل کرنےمیں کامیاب ہوجائیں گی، طالبان نے کہا خواتین کومرحلہ وارقومی دھارے میں شامل کریں گے، توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ابھی کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا افغانستان کس سمت جائے گا، 20 سالہ جنگ کے بعد طالبان سےاتنی جلدی توقعات درست نہیں، پاکستان اکیلےافغان حکومت کوتسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا، طالبان حکومت سے متعلق فیصلہ پڑوسی ممالک سے مشاورت کے بعد کریں گے، جامع حکومت کی تشکیل کے بعد طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہوگا، افغان حکومت کوتسلیم کرنے سے پہلے طالبان کو انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا، طالبان کویقینی بناناہوگاافغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہ ہو۔
عمران خان نے کہا کہ امید ہے طالبان افغانستان میں ایک جامع حکومت تشکیل دیں گے اگر جامع افغان حکومت نہ بنی توافغانستان میں سول وارکاخدشہ ہے، افغانستان میں سول وارشروع ہوئی تواثرات پاکستان پربھی ہوں گے، غیرمستحکم افغانستان دہشت گردوں کی جنت بن سکتاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی پاکستان کیلیےتشویش کاباعث ہوگی، سب سےبڑی پریشانی یہ ہےافغانستان میں انسانی بحران جنم نہ لے لے، پاکستان کےلیےمہاجرین کوسنبھالناایک مسئلہ بن جائےگا، افغان سرزمین کودہشت گردی کیلیےاستعمال نہیں کیاجائےگا، سب کوساتھ لیکرچلنےسےافغانستان میں پائیدارامن ممکن ہوگا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں امن منصوبہ ناکام نہیں ہوا: امریکی صدر کے معاون
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر کے معاون نے غزہ میں صہیونی فوجیوں کے ظلم
اکتوبر
چین اور پاکستان کا 5 نکاتی امن منصوبہ، خلیج فارس میں فوری جنگ بندی کی اپیل
?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:چین اور پاکستان نے خلیج فارس اور مشرق وسطیٰ میں امن
اپریل
84% عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں:صیہونی ویب سائٹ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:14عرب ممالک میں کیے جانے والے سروے کے مطابق ان ممالک
جنوری
کویت کا ایران کے میزائلوں کے درست حملے کا اعتراف
?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں: کویت کی مزدور حکومت نے ایران کے جوابی میزائل حملوں
جولائی
اولمپکس کے خلاف حماس کی دھمکیوں کی ویڈیو جعلی
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعتراف کیا
جولائی
ایران میں کشیدہ صورتِ حال، پاکستانی سرحدی علاقوں میں سکیورٹی سخت
?️ 13 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی کشیدہ صورتِ حال کے پیش نظر
جنوری
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے وقت محدود ہے:امریکہ کا انتباہ
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا نے کہا کہ ایران
اپریل
مریخ پر انسانوں کو لے جانے والی خلائی شٹل کریش
?️ 3 فروری 2021ٹیکنالوجی میں دن با دن بڑھتی جا رہی ہے اسی وجہ سے
فروری