تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں جانا ہے،وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں جانا ہے،جب طے کر لیں مل کر چلنا ہے تو پھر بڑے بڑے معاملات حل ہو جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1973 کے آئین میں مختلف اوقات میں ترامیم کی گئیں،یہ آئین آج بھی زندہ اور سلامت ہے،آئین پاکستان ایک تاریخی کارنامہ ہے،یہ کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

ایک سال پہلے اپوزیشن نے پاکستان کو مشکل حالات سے بچانے کیلئے آئین کا سہارا لیا،ایک صاحب نے مبارکباد کہ یہ حکومت ایک ماہ نہیں چل سکتی تھی آپ نے کمال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا،اس میں کوئی شک نہیں کہ مشکلات اور چیلنجز اب بھی موجود ہیں،اتحاد سے بڑے بڑے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔

آئین مختلف آمروں کا سامنا کرنے کے باوجود آج بھی آئین زندہ ہے،ماضی میں سابق چیف جسٹس نے بغیر پوچھے ایک آمر کو تین سال کی رعایت دی۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن اخراجات بل 2023 پیش کیا گیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات بل ایوان میں پیش کیا اور اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک میں مہنگائی کی شرح دو فیصد تھی،منتخب حکومت کیخلاف سازش کر کے سلیکٹڈ پی ٹی آئی حکومت لائی گئی،2018 میں عمران خان کی غیر منتخب حکومت کو مسلط کیا گیا،موجودہ حکومت کو تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔ سازشی عناصر ذاتی مفاد کی خاطر ملک کو نقصان کو پہنچا رہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف توڑا اور اسکے برعکس کام کیے،پی ٹی آئی قیادت مسلسل جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیل رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

افغان خانہ جنگی کا نقصان پاکستان کو بھی ہوگا

?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے

نیتن یاہو جیت گئے، لیکن اسرائیل کے خلاف: عبرانی میڈیا

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: میں بیس کی دہائی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ

افغانستان میں کوئی حکومت نہیں:یورپی یونین

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:تاشقند اجلاس میں موجود یورپی یونین کے نمائندے کا کہنا ہے

کاظمی قمی کا ایران میں افغان تاجروں کے بینکنگ مسائل کے حل پر زور

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:   طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی

ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف بڑی ریلی، ہر طرف فلسطین زندہ باد کے نعرے لگنے لگے

?️ 14 جون 2021ہالینڈ (سچ خبریں)  ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے

شام اسرائیل کی طرف سے فائر کیے گئے آٹھ میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیاب

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  روس کی وزارت دفاع نے شام پر اسرائیلی حملے کی

برکس بینکنگ سسٹم کا ڈالر اور ورلڈ بینک کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: جنوبی سوڈان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جلد ہی

ترکی کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے محرکات کیا ہیں؟

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے