تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت سندھ  کے اہم فیصلے

صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی

🗓️

کراچی(سچ خبریں) طلبا اور تعلیمی اداروں سے متعلق سندھ حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کی تجویز پر پیر سے تمام اسکولوں میں ویکسی نیشن کا فیصلہ ہوا ہے جس میں نویں سے بارہویں تک کے طلبا کی ویکسی نیشن کرانی ہوگی۔ والدین سے بچوں کوویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس دوران طلبا کی کورونا ویکسینیشن سمیت ڈائریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا، والدین سے بچوں کوویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔ اجلاس میں طے ہوا ہے کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام والدین تنظیم اور نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا، اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی اسکولز کی تعداد اور سہولتوں کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ ہوا۔ تمام نجی اسکولوں کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے طریقہ کار بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی اسکولز میں معائنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے گی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائے گی۔

سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ تنخواہ نجی اسکولز کے اساتذہ کو دینی ہوگی، فیس میں تاخیر پربچوں کو اسکول سے نکالنے نہیں دوں گا، ہر نجی اسکول کو قانوناً10فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی، نجی تعلیمی اداروں میں سندھی زبان لازمی ہے جس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا نجی اسکولز کے اساتذہ کو سندھی پڑھانے کی تربیت لینگویج اتھارٹی دے گی۔

مشہور خبریں۔

سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا

🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے

کیا پاکستان کی بحریہ کو کبھی یمن کے خلاف استعمال کیا گیا ؟

🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان نیوی نے ایک بیان جاری کیا جس میں سوشل نیٹ

پاکستان آئندہ ماہ روسی تیل کیلئے آرڈر دے گا، مصدق ملک

🗓️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا

نعمان اعجاز کا عالمی یومِ ماحولیات کی میزبانی پر خوشی کا اظہار

🗓️ 9 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز  نے سب کو عالمی

قدس فورس مغربی ایشیاء میں ناکارہ سفارتکاری کی روک تھام کا سب سے بڑا عنصر ہے:آیت اللہ خامنہ ای

🗓️ 3 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی ایک

صیہونی خطے میں اسرائیل کی تنہائی سے پریشان

🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی مقدس مقامات کے خلاف غاصبوں کی جارحیت میں شدت آنے

امریکہ سے وابستہ جنگجوؤں کی شمالی شام میں لوگوں پر شدید فائرنگ

🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں امریکہ

جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے خلاف عوامی مظاہروں میں توسیع

🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:  یمن کے جنوبی صوبے عدن میں مظاہروں اور عوامی غم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے