?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دور جدید اور تیز رفتار تبدیلیوں کا ہے، ترقی اب سینیارٹی نہیں بلکہ کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر ہوگی۔
پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو نجی شعبے، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ہم آہنگی رکھنی چاہیے تاکہ پالیسی سازی میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ احسن اقبال نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے سول سروس اصلاحات دوبارہ شروع کی ہیں اور نیا اسمارٹ سول سروس ماڈل میرٹ، جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس امتحانات میں زیادہ تر امیدوار انگریزی میں فیل ہو جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے گورننس کا نظام مربوط اور ہم آہنگ ہو چکا ہے اور آج کے گورننس سسٹم میں نمایاں تبدیلیاں آ چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے باعث آج کا شہری زیادہ آگاہ اور باشعور ہو چکا ہے اور نوجوان ٹیکنالوجی کے استعمال سے بخوبی واقف ہے، پالیسی سازی میں اب مشاورت اور شمولیت کا دائرہ کار وسیع ہو چکا ہے، جس سے فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
رفح پر صیہونیوں کے ممکنہ حملے کے بارے میں عالمی عدالت کا ردعمل
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے پیر کے روز
فروری
بحرینی مزاحمتی تحریک اور اس کے اہم پیغامات ؛ صیہونی کیوں حیرت میں پڑے رہ گئے؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: بحرین کی الاشتر بٹالینز کی صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی
مئی
اسرائیل کو تحویل دی گئی لاش ایک اسرائیلی فوجی کی ہے، نہ کہ نامعلوم شخص کی
?️ 16 اکتوبر 2025اسرائیل کو تحویل دی گئی لاش ایک اسرائیلی فوجی کی ہے، نہ
اکتوبر
گروسی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے خواہاں
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: ذرائع ابلاغ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)
اگست
غزہ کی امداد شہریوں کو بلیک میل کرنے کا ایک ذریعہ ہے: فلسطینی حکومت
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے امدادی
جون
صیہونی حکومت نے سید حسن نصر اللہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے:سابق صہیونی عہدہ دار
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق صیہونی عہدہ دار نے کہا کہ اس حکومت کے
ستمبر
لبنان میں اسرائیل کے 15 سے زیادہ جاسوسی نیٹ ورکس تباہ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبارنے اس ملک میں اسرائیل کے 15 سے
فروری
افغانستان پر طالبان کا قبضہ، بھارتی حکمرانوں میں ہلچل مچ گئی
?️ 17 اگست 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان پر اب طالبان نے
اگست