تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کس پریشانی سے دوچار ہیں؟

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت گنوانے کے بعد عمران خان کا دوسرا لانگ مارچ لاہور سے روانہ ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے وہ رواں سال 25 مئی کو پشاور سے روانہ ہوئے تھے۔ مگر اُن دنوں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی، جبکہ اس بار ان کی اپنی حکومت ہے، اسی لیے اس بار انہوں نے لانگ مارچ کا آغاز پشاور کے بجائے لاہور سے کیا۔ اس بار بھی تھوڑے سے فرق کے ساتھ مطالبات وہی ہیں جو 25 مئی والے احتجاج کے وقت تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جو شیڈول جاری کیا ہے اس کے مطابق لانگ مارچ کے قافلے جمعے کے روز اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد کے چاروں اطراف ان کی حکومتیں ہیں، اس لیے انہیں نہ صرف مالی وسائل کی پریشانی نہیں بلکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے اسلام آباد پہنچنے کی امید بھی ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ لانگ مارچ میں اپنی تقاریر کے دوران اب حکومت کے ساتھ ساتھ پہلے سے زیادہ کُھل کر اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ان کی تقاریر میں زیادہ جارحانہ انداز ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد آیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کا باضابطہ طور پر کسی پریس کانفرنس میں اچانک موجود ہونا اور کُھل کر بولنا پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں کے لیے بھی حیران کن تھا، کیونکہ یہ پریس کانفرنس نہ صرف اچانک بلائی گئی تھی بلکہ یہ بھی نہیں بتایا گیا تھا کہ اس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہوں گے۔ یہی سبب تھا کہ پریس کانفرنس کے بعد بہت سارے صحافی اپنے سینیئرز سے پوچھتے نظر آئے کہ کیا ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی ڈی جی آئی ایس آئی نے پریس کانفرنس کی ہے؟

مشہور خبریں۔

اردن کے خلاف صیہونی حکومت کے سفارتی لٹریچر میں تندی

🗓️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:  مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر تل آویو کے

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور گھناؤنا قدم؟

🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا

صیہونیوں کے لیے مصر زیادہ خطرناک ہے یا غزہ اور لبنان

🗓️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ عام طور پر جو

پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 6 پیسے سستا

🗓️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان

امریکہ ایک بار پھر دنیا میں تنہا

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ نے منگل کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی

وفاقی وزیرآئی ٹی کی فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات

🗓️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور فیس بک کے اعلیٰ

صیہونیوں کی جاسوس کمپنیوں کو ریاض کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب

🗓️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نہ صرف سعودی حکومت کے ساتھ جاسوس سافٹ ویئر

الاقصیٰ طوفان حملہ آوروں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ

🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ روز اس تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے