?️
لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بےاحتیاطی کے باعث عید پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 9 سے 18جولائی تک ہفتہ برائے پابندی کورونا ایس او پیز اور ویکسی نیشن منانے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لیے محکمہ داخلہ کی زیر نگرانی صوبائی کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے، جب کہ بازاروں، پارکوں،ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور پبلک مقامات پرچیکنگ کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا ایس اوپیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، ریسٹورنٹ، سینما اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی، ویکسنیشن سرٹیفکیٹ نہ دکھانے والوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے ریسٹورنٹ، سینما اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹ، شادی ہالز، سنیما ہالز میں داخلہ کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، ویکسنیشن نہ کرانے والوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے بھی ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا تھا۔
مزید برآں نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں 48 فیصد رہی ہے۔ صوبوں کے لحاظ سے کورونا سے اموات کی شرح پنجاب کے بعد سندھ میں 24.68 فیصد رہی ہے، خیبر پختونخوا میں 19.32 اور بلوچستان میں 1.4 رہی ہے۔ شہروں میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات 20 فیصد شرح کراچی میں رپورٹ ہوئیں، جہاں پر4 ہزار 505 افراد عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، لاہور میں شرح اموات 19.5 فیصد رپورٹ ہوئیں۔
دوسری جانب ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1828 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این سی اوسی نے مزید بتایا کہ ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 971,304 ہوگئی ہے جن میں سے 912,295 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس کورونا وباء نے مزید 35 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس کورونا وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
کشمیریوں کو بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 29 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
یمن نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:یمنی مسلح فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے اعلان کیا
دسمبر
ہزاروں برطانوی ڈاکٹروں کی ہڑتال
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں برطانوی ڈاکٹر اپنی کم تنخواہوں کے خلاف بدھ سے تین
جون
میں ایک آمر ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں: ٹرمپ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی این نیوز کو
مئی
ترکی میں ’’اردگان استعفی ‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی میں جیسےجیسے لیرا کی قدر میں کمی ہوتی جارہی ہے
اکتوبر
شمالی غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں میں صہیونی جرائم کے خوفناک اعدادوشمار
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: تقریباً ایک ماہ قبل سے اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی
نومبر
صیہونی حکومت میں غیر ضروری دفاتر بند
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:اخبار نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن
نومبر
پی ٹی آئی اور حکومت میں آج مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد
دسمبر