🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق سفیر اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 گھنٹے گزر چکے لیکن اسد مجید نے کوئی بیان نہیں دیا، ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مؤقف دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو ان سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے، ہمیں عدلیہ پراعتماد ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں بیان دیا تھا کہ سائفر سازش سراسر جھوٹ ہے، امریکا کا عمران خان حکومت کے خاتمے میں کوئی کردار نہیں ہے۔
ڈونلڈ لو نے کہا تھا کہ میں اس نکتے پر بہت واضح جواب دینا چاہتا ہوں، یہ الزامات، یہ سازشی تھیوری، جھوٹ ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے، میں نے اس حوالے سے پریس رپورٹنگ کا جائزہ لیا ہے جسے پاکستان میں سائفر کہا جاتا ہے جو مبینہ طور پر یہاں کے سفارت خانے سے لیک ہونے والی سفارتی کیبل ہے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان
🗓️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ
مارچ
واشنگٹن نے تائیوان کو اینٹی ٹینک سسٹم کے فروخت کی منظوری دی
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار Les Echos نے اعلان کیا کہ تائیوان
دسمبر
کردستان اسرائیل کو تیل فروخت کرتا ہے
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: عراق میں حزب اللہ کے فوجی ترجمان جعفر الحسینی نے
مارچ
صدر نے کینال کی دستاویزی منظوری دی، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری
🗓️ 5 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اپریل
اسرائیل کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں
🗓️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:جہاں ایک طرف صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ
ستمبر
صہیونی ویب سائٹس پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر
🗓️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:ایک عراقی ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی متعدد تجارتی ویب
جولائی
اربعین تقریب میں 16 ملین سے زائد زائرین کی شرکت : عراقی مقدس مزارات
🗓️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:عراق کے مقدس مزارات کے دفتر نے اس سال اربعین کی
ستمبر
آئی ایس آئی کے سربراہ نے قابل میں حکمت یار سے ملاقات کی
🗓️ 6 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ
ستمبر