بھارت کی آبی جارحیت: چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک دیا

?️

لاہور: (سچ خبریں)  بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک دیا ۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق دریائے جہلم اور نیلم میں پانی کی آمد کم ہوکر صرف 3 ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔ چار روز پہلے پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک سے زائد تھی۔ انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ دریاؤں کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق دریائے چناب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ دریائے چناب میں چار روز پہلے پانی 10 ہزار کیوسک تھا جو 5 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔ چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج صفر رہ گیا۔ ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق دریائے چناب سے قادرآباد خانکی بیراج سے نکلنے والی نہروں کو پانی نہیں ملے گا۔

آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے پانی روکنے سے پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہونے کا خدشہ ہے، انڈس واٹر کمیشن بھارت کے اس اقدام کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنا یا اس کا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور ہوگا۔ بھارت بغیر بتائے دریائے چناب میں پانی چھوڑ کر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے، جو پاکستانی عوام کی زندگی اور روزگار کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل کیلئے پرعزم ہے لیکن اپنے لوگوں کے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، رانا ثناللہ

?️ 7 جون 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا

بھارتی فوج دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کر رہی ہے: گورنرپنجاب

?️ 5 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم استحصال کشمیر پر کہنا

پاکستان کے سیاسی مستقبل میں آنے والے ہفتوں کا اہم کردار

?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار Scott Ritter کا خیال ہے کہ آنے والے

غزہ جنگ کے حوالے سے پاکستانی عوام امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟؛ احسن اقبال کی زبانی

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ

بھارتی حکام نے شہید محمد مقبول بٹ کے بھائی پر مسلسل چوتھی بار پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا

?️ 19 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے چار سالوں سے

ایران امریکہ جنگ کا ابوظبی اور قاہرہ تعلقات پر اثر

?️ 6 مئی 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امارات

سابق شاباک سربراہان کی نتانیاهو پر شدید تنقید

?️ 15 فروری 2026 سابق شاباک سربراہان کی نتانیاهو پر شدید تنقید  سابق شاباک کے پانچ

جولانی اور قسد کے درمیان کشیدگی؛ کئی کرد ڈرونز تباہ

?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں:شام کے شہر حلب میں جولانی فورسز اور کرد فورسز قسد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے