?️
واشنگٹن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا اجرا کر دے گا، چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا میں پیشرفت ہوئی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین سے ایک اعشاریہ 4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ مئی کے شروع میں 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے گا، 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط کیلئے پر امید ہیں، پہلے جائزے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر قسط ملے گی، تاہم بھارت کے ساتھ تناؤ کے اقتصادی اثرات سازگار نہیں ہوں گے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ملک میں جاری معاشی اصلاحات کو نافذ کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب درست سمت کے ساتھ پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومت معیشت اور اداروں کی بہتری کے لئے جاری اصلاحات کو نافذ کرنے کے لیے پر عزم ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت کے دورر س اور دانشمندانہ اقدامات کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے مثبت معاشی اشاروں کا ذکر کرتے ہوئے غیر ملکی ذخائر میں اضافے، مہنگائی میں کمی، بہتر کریڈٹ آؤٹ لک اور مالیاتی خسارے میں کمی کا حوالہ دیا، وزیر خزانہ نے پہلی بار زرعی آمدنی کو ٹیکس فریم ورک کے تحت شامل کرنے کا ذکر کیا اور اسے ایک قابل ذکر پیش رفت قرار دیا، محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ معاشی استحکام ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
قبل ازیں وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) میں ایک پینل مباحثے میں شرکت کی اور عالمی غیر یقینی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے تمام اداروں میں آئی ٹی نظاموں کے انضمام کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت پہلے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت نئے انتظام پر سٹاف لیول معاہدہ کرلیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی سطح پر سب سے بڑی ماحولیاتی تباہی
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:صیہونیوں نے غزہ کی 75 فیصد زرعی زمینیں تباہ کر دی
جون
عمر شریف نے وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کر دی
?️ 10 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے نامور کامیڈین، اسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف
ستمبر
غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو
مارچ
19 مئی کو میر علی میں مبینہ ڈرون حملے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج ملوث نکلے
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے والا مجاہد کون تھا؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی
ستمبر
سعودی شہری ہوائی اڈوں اور فوجی ٹھکانوں سے دور رہیں؛یمنی فوج کا انتباہ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ
فروری
امریکی فوجی اڈے یا جنسی زیادتی کیمپ
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال قبل پینٹاگون نے امریکی فوج میں جنسی حملوں
جولائی
کیا امریکہ کو دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے؟ ٹرمپ کی وارننگ
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں اپنے حامیوں کے
فروری