?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کسی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائے گا لیکن جارحیت مسلط کی گئی توپورے قومی عزم اور طاقت سے جواب دیں گے، بھارت دنیا کو بے وقوف نہ بنائے، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، پہلگام ڈارمے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹانا تھا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کا مقدمہ 10 منٹ بعد جس پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا وہاں پہنچنے میں ہی 45 منٹ لگتے ہیں، بھارت دنیا کو بےوقوف نہ بنائے، پاکستان اس افسوسناک واقعے میں بالکل ملوث نہیں، پہلگام فالس فلیگ بھارت کا رچایا ہوا ڈرامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو بے وقوف نہ بنائے، پہلگام ڈارمے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹانا تھا، کئی بھارتی ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت خطے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا مجاز نہیں، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیا گیا، بھارتی پابندیوں کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلے کیے، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا کہ پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں نے پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرنا ہماری پالیسی ہے، خطے میں صورتحال تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلا قدم نہیں اٹھائے گا لیکن جارحیت مسلط کی گئی توپورے قومی عزم اور طاقت سے جواب دیں گے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کی مہم جوئی کے عزائم کو ہم نے لمحوں میں ناکام بنایا، کسی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے، عالمی برادری خطے کی صورتحال کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کو کسی صورت بھی پس پشت نہیں ڈالا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے، خالد مقبول صدیقی
?️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
دسمبر
چین کی جانب سے پیلوسی کے ممکنہ دورہ پر فوجی اقدامات کا امکان
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے تبصرہ نگار ہو شیجن نے
اگست
پی ٹی آئی ٹارگٹ نہیں، ٹارگٹ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قانون توڑا ہے۔ طلال چوہدری
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے
اگست
11 اسلامی و عرب ممالک کا شام کے خلاف صیہونی جارحیت پر مشترکہ بیان
?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں:اردن، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، عراق اور دیگر 11 عرب
جولائی
ایرانی میزائلوں کا دفاع مہنگا اور ناقابلِ برداشت ہے؛صہیونی عہدیدار کا اعتراف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے ایرانی میزائلوں کو
جون
امریکی تجزیہ کار ایران، روس اور چین کے تعاون سے خوفزدہ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایپوک ٹائمز ویب سائٹ نے امریکی تجزیہ کاروں کے حوالے سے
جون
سعودی عرب مغربی ایشیا میں منشیات کا مرکز :امریکی اخبار
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ سعودی ولی عہد کی سعودی
دسمبر
حماس کا شام کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے شام کی
اکتوبر