بھارتی فوج دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کر رہی ہے: گورنرپنجاب

بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے:  گورنر پنجاب

?️

لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم استحصال کشمیر پر کہنا ہے کہ  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے 96 ہزار کشمیری شہید ہوچکے ہیں، بھارتی فوج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے۔ خطے میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں سے ایک لمحے کو بھی دور نہیں ہو سکتے، بھارتی افواج کی دہشت گردی سے 22 ہزار کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے زیر حراست 7187 کشمیر یوں کو بھی شہید کر دیا، بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کاقتل کر رہی ہے، 1لاکھ 8ہزار 731 کشمیری بچے بھارتی مظالم کی وجہ سے یتیم ہوئے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں، خطے میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دنیابھارتی مظالم کا نوٹس لے، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا خطےمیں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

مشہور خبریں۔

طالبان افغانستان پر قبضہ کرسکتے ہیں، امریکی خفیہ اداروں نے اہم انتباہ جاری کردیا

?️ 27 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی خفیہ اداروں نے طالبان کے حوالے سے اہم

ہیرس کا ٹرمپ سے عجیب مطالبہ

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: کمالا ہیرس نے اپنی صحت کی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے

دہشت گردوں کے نام بھی لاپتا افراد کے طور پر استعمال کیے گئے، جان اچکزئی

?️ 10 جنوری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا

واشنگٹن ایف بی آئی دفتر کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے دفتر کے

ندا یاسر کی کون سی  قیمتی چیزیں چوری ہو گئیں؟

?️ 18 جون 2021کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے

نارڈ اسٹریم کی تخریب بین الاقوامی دہشت گردی کی مثال ہے: اردوغان

?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی شب اپنے

ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ مررہا ہے:اقوام متحدہ کے سکریڑی جنرل

?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے آج یمن کی امداد کرنے

سعودی عرب اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی مسائل پر بات چیت

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور روسی وزیر خارجہ سرگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے