?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ آج بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے 5 اگست 2019 کے متنازع فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کر دیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ ستمبر 2024 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات کرائے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی، ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد یا اسی طرح کے اقدامات کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی فراہمی کے متبادل کے طور پر کام نہیں کر سکتے، یہ فیصلہ انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزی سے بین الاقوامی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 سے جاری بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کا مقصد آبادیاتی ڈھانچے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے مخصوص منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے۔
انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں بالخصوص 1957 کی 122 کی کھلم کھلا خلاف ورزی پاکستان کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے کیونکہ اس کا حتمی مقصد کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر ایک بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنا ہے۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ امن اور بات چیت کا ماحول بنانے کے لیے ان اقدامات کو واپس لینا چاہیے،پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا.
انہوں نے بتایا کہ ہم جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلائیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے،جموں و کشمیر عالمی سطح پر ایک تنازعہ ہے ،جموں کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرادادیں موجود ہیں،بھارت کو کسی قسم کے یکطرفہ اقدامات کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کی کوئی حثیت نہیں ہے،کشمیری عوام بھارتی یکطرفہ اقدامات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں،بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،بھارتی اقدامات کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ اس معاملے پر سیکورٹی کونسل، او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ کو خطوط لکھیں گے،پاکستان یہ معاملہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے سامنے اٹھائے گا،پاکستان بھارت کے یکطرفہ اقدامات پہلے ہی دنیا کے سامنے رکھ چکا ہے،اقوام متحدہ ، یورپی یونین اور او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز 5 اگست کے بھارتی اقدامات سے آگاہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ ہے، اس کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراراداوں پر عمل کرنا ہوگا،پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر آپشن زیر غور لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کا فیصلہ بھی جانبداری سے دیا اور آج کا فیصلہ بھی اسی نوعیت کا ہے،بھارتی عدلیہ بدقسمتی سے اندھی ہوچکی ہے،5 اگست 2019 سے آج تک کشمیری عوام پابندیوں کا شکار ہیں،کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاری ہیں،کشمیر میں ظلم و بربریت کی ایک نئی داستان قائم کی گئی،بھارت نے مبصر مشن کو بھی مقبوضہ کشمیر آنے کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی قانونی ماہرین بھی سپریم کورٹ فیصلوں میں تضادات کی نشاندہی کررہے ہیں،بھارت کاکشمیرپرکیس بہت کمزور ہے،بھارت نے مختلف ممالک میں دہشت گردی اور قتل کا جوجال بنایا اس سے اس کی ساکھ گرگئی ہے۔
نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کی کوشش ہے لائن آف کنٹرول پر امن رہے،گزشتہ دو تین سال سے لائن آف کنٹرول پر امن ہے،امن نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کےلیے اہم ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سے اپنی ہی قرارداوں پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے جو رپورٹ دی تھی اس میں انہوں نے واضح طور پر یہ مطالبہ کیا تھا کہ ایک کمیشن آف انکوائری بننا چاہیے تاکہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تعین کیا جاسکے لیکن اس رپورٹ کے اوپر بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔
جلیل عباسی جیلانی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں چل رہے،کشمیریوں کواحساس ہے پاکستان ان کے موقف کے ساتھ کھڑاہے


مشہور خبریں۔
طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر
ستمبر
اسرائیل،فرانس اور امریکہ مثلث کی لبنان کو خانہ جنگی میں ڈھکیلنے کی کوشش
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:عربی زبان کے ایک ذرائع ابلاغ نے لبنان میں خانہ جنگی
اگست
مقبوضہ کشمیر کے شوپیان اور پلوامہ علاقے میں بھارتی دہشت گردی کے خلاف مکمل ہڑتال، تمام کاروباری مراکز بند رہے
?️ 16 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور
مارچ
طالبان نے رمضان المبارک آتے ہی شدید حملے شروع کردیئے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 15 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے رمضان المبارک آتے ہی افغانستان میں شدید
اپریل
ترک شہری کی فلسطین میں ہلاکت ؛ ترکی کے صدر کا ردعمل
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے فلسطین میں ایک
ستمبر
بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کو افغانستان سے انخلاء کا ذمہ دار ٹھہرایا
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا
اپریل
امریکہ کے متعدد بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ ملک کے کچھ
اکتوبر
فیس بک نے صہیونیوں کے ساتھ وفاداری میں دو نیوز پیجز کو ڈیلیٹ کر دیا
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے صہیونیوں کے مفاد میں کاروائی کرتے ہوئے منگل
نومبر