?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان دراندازی کر رہا ہے، اس میں بھارت کا ہاتھ ہے، سعودی عرب،یو اے ای، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں پاکستان میں دراندازی ختم ہو، افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا پاکستان اور افغانستان کے معاملات بہتر ہوں، پاکستان 2محاذوں پر انگیج ہوگا تو اس صورتحال میں ہو سکتا ہے بھارت ہمارے ساتھ لڑائی کا رسک نہ لے، بھارت کو ہر کوئی یاد کروا رہا ہے کہ انہیں ہزیمت اُٹھانا پڑی، بھارتی آرمی چیف کے بیان کو نظرانداز نہیں کر سکتے، ہم بھارت پر کسی صورت اعتماد نہیں کر سکتے، بھارت سرحد پر بھی حملہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ سے متعلق پاکستان کو بین الاقوامی فورسز کا حصہ بننا چاہیے، پاکستان ابراہم اکارڈ میں جانے کا نہیں سوچ رہا، ابراہم اکارڈ سے متعلق پاکستان کا مؤقف باالکل واضح ہے، دوریاستی حل تک پاکستان کے مؤقف میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم نہیں کریں گے، صوبوں کو کہیں گے دفاع اور قرضے میں اپنا حصہ ڈالیں، فیملی پلاننگ اہم مسئلہ ہے،آبادی بڑھنا ایک بم کی طرح ہے، ہم نے18ویں ترمیم کے ساتھ بددیانتی کی ہوئی ہے، اختیارات پر چاروں صوبوں کے دارالخلافہ کے سیاستدانوں نے قبضہ کیا ہوا، پاکستان میں سب سے زیادہ طاقت بیوروکریسی کے پاس ہے، جب تک بیوروکریسی کی طاقت سیاستدانوں یا منتخب لوگوں کو نہیں ملےگی،کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، فیض حمید کے ٹرائل کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا ترکی کو نیا دھچکا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:قبرص پر سے دفاعی پابندیاں ہٹانے کا امریکہ کا فیصلہ اور
ستمبر
شام میں دہشگردوں کی فائرنگ؛متعدد عام شہری جاں بحق
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے اس ملک کے شہریوں
جون
حزب اللہ کے خلاف سعودی عرب کا متحد موقف
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الجدید نے اپنے آج کے شمارے میں لکھا
ستمبر
فلسطین میں گھات لگا کر حملے میں سات صہیونی زخمی
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریجیم کے ٹی وی چینل "نیٹ ورک 14” نے اپنی
جولائی
مشکوک خط کا معاملہ: ملک بھر کے پوسٹ آفس کو الرٹ جاری
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈائیریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان پوسٹ نے اعلیٰ
اپریل
سعودی حکام کے اقتصادی منصوبوں میں ناکامیوں کا ریکارڈ اور 2030 وژن کی غیر یقینی صورتحال
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان کے وژن 2030 منصوبوں پر عمل درآمد میں
دسمبر
غزہ کے لیے امریکی اور اسرائیلی منصوبہ ناکام؛ وجہ؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:جب کہ غزہ کی جنگ کو 4 ماہ سے زیادہ کا
فروری
قازق مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں میں اصلاحات
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: قازقستان کے نئے وزیر اعظم علی خان اسماعیلوف نے کابینہ
جنوری