بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن پاکستان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے ایک ترقی پسند اور مضبوط عالمی آواز ہے، بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن پاکستان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا۔ بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ بچے ہمارے لیے خوشی اور محبت لاتے ہیں اور سادگی اور معصومیت کی مثال دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ بچوں کو سازگار حالات فراہم کیے جائیں جن میں وہ اپنے خوابوں اورصلاحیتوں کو پورا کرنے کے قابل ہوں۔
انہوںنے کہاکہ اس دن ہم ہر بچے کے سیکھنے اور پھلنے پھولنے کے لیے ایک محفوظ اور ذمہ دار ماحول کو یقینی بنانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ آج بچے پرتشدد تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات، نسل پرستی، امتیازی سلوک اور غربت سے آزاد نہیں ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ بچے بین الاقوامی معاہدوں میں درج اپنے حقوق کے لیے مزید کچھ کرنے کے لیے ہم سے امید کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تعلیم اور صحت کی فراہمی ،محفوظ اور صحت مند ماحول کی تخلیق ان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا وبا نے دنیا بھر کے بچوں کو درپیش سماجی، اقتصادی، صحت اور تعلیم سے متعلق چیلنجوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے ایک ترقی پسند اور مضبوط عالمی آواز ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن پاکستان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا، پاکستان نے اپنے بچوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ احساس نشو نما پروگرام، احساس اسکول وظیفہ پروگرام، زینب الرٹ قانون سازی اور بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن اسی عزم کا مظہر ہیں۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب فلسطینیوں کے خلاف کشیدگی پیدا کرنے سے باز رہے: یورپی یونین

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:برسلز میں اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ اپنی پہلی

بچوں کے عالمی دن پر حماس کا بیان: فلسطینی بچے 7 دہائیوں سے صیہونی دہشت گردی کا شکار ہیں

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: حماس نے فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی غاصبوں کی منظم

لڑکی، لڑکے پر تشدد، IG اسلام آباد نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی

?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے کو

اردگان کے بارے میں مغربی میڈیا کا نقطہ نظر

?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا خیال ہے کہ ترک

موساد وسیع ترین سائبر حملے کا شکار

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے گذشتہ روز صہیونی سکیورٹی ویب سائٹوں پر وسیع

غزہ کے خلاف بھوک پر حماس کا ردعمل

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کے عوام کو بھوک سے مرنے

امریکہ جمہوریت کانفرانس کے ذریعہ دنیا میں تفرقہ پھیلا رہا ہے:چین

?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ سے کہا کہ وہ جمہوریت کے

ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے

?️ 2 فروری 2021ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے