?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے میں 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ویکسین لگوانے میں آسانی کے لیے اسکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگوانے میں آسانی کے لیے اسکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 27 ستمبر کو کووڈ 19 کی 9 لاکھ 61 ہزار 340 ویکسین لگائیں، اب تک پاکستان نے 7 کروڑ 95 لاکھ 31 ہزار 641 خوراکیں دی ہیں۔
این سی او سی نے عوام کو فوری طور پر ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ‘یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا’۔حکومت نے یکم ستمبر سے 17 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دی تھی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تھا کہ 17 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کے لیے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانی ہوگی۔رواں ماہ کے آغآز میں این سی او سی نے 18 سال سے کم عمر کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسینیشن گائیڈ لائنز پر نظر ثانی کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
این سی او سی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو نیشنل ایمیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن کے لیے اپنا بے فارم نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1400 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ 5 جولائی کے بعد سب سے کم ہے جب ملک میں 830 کیسز سامنے آئے تھے۔
سب سے زیادہ نئے کیسز پنجاب سے 574، سندھ میں 535 اور خیبر پختونخوا میں 143 رپورٹ ہوئے۔نئے کیسز کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.1 فیصد ہے۔دریں اثنا ملک میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 تک پہنچ گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف جہاں جاتا ہے وہ قوم پنپتی نہیں برباد ہوتی ہے، امیر جماعت اسلامی
?️ 16 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
جون
سلامتی کونسل کو اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے:بین الاقوامی ماہر کا بیان
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: بین الاقوامی تعلقات کی ایک ماہر نے اس بات کی
اپریل
فرانسیسی شہروں میں اسٹریٹ لائٹنگ میں کمی
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک
دسمبر
غزہ اسپتال پر لگنے والا بم کہاں کا تھا؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کے المعمدانی ہسپتال
اکتوبر
کراچی: داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار
?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے اہم
ستمبر
نواز شریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
بلوچستان کے ناراض اراکین و اتحادیوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عدم تحریک کا اعلان کیا
?️ 7 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین و اتحادیوں نے وزیر
اکتوبر
مصر کے صحرائے سینا کے لیے صیہونی حکومت کا نقشہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ممتاز مصری نژاد امریکی تجزیہ کار، محقق اور مصنف ڈاکٹر سام
مئی