بول نیوز کے صحافی صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس کشیدگی کیس پر گرفتار کیا، اسلام آباد پولیس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی بول نیوز کے بیوروچیف صدیق جان کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی کشیدگی کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ’صدیق جان ولد جان محمد کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ 03/23 میں گرفتار کیا‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’صدیق جان کو18 مارچ جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا اور انہیں وقت پر عدالت میں پیش کر دیا جائے گا‘۔

توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا میں زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے صدیق جان بظاہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس پر آنسو گیس فائر کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز پولیس نے بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کو اسلام آباد میں ان کے دفتر سے حراست میں لیا تھا اور پرائیویٹ گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے افسر نے ڈان کو بتایا تھا کہ سینئر افسران کی ہدایات پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

صدیق جان نے گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی ویڈیو کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے پورے سوشل میڈیا کو یہ پروپیگنڈا کرنے دیں ، آج اس ویڈیو کی پوری حقیقت ثبوتوں کے ساتھ دکھاؤں گا تو آپ کو پتا چلے گا کہ کیسے یہ جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں اور پھر وہ بیانیہ ان کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوتا ہے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’جس جس نے اس ویڈیو کو لگا کر مجھ پر الزامات کے ٹوئٹ کیے ان کے لنک مجھے ڈی ایم کریں، مریم نواز سمیت ان سب کو ایف آئی اے کا نوٹس تو میں بھیجوں گا‘۔

خیال رہے کہ اتوار کو اسلام آباد پولیس نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کشیدگی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 148، 149، 186، 353، 380، 395، 427، 435، 440 اور 506 لگائی گئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

عرب دنیا کے شام کی طرف جھکاؤ کا راز

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب ممالک اور دمشق کے درمیان ہم آہنگی کا عمل تیزی

سیلاب سے موٹروے سمیت 200 سے زائد سڑکیں متاثر ہو چکی ہیں: پی ڈی ایم اے پنجاب

?️ 26 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے

امریکی وزیر خارجہ اور سعودی نائب وزیر دفاع کا ایران کے بارے میں تبادلۂ خیال

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے

ایک تہائی صہیونی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے نفسیاتی بحران کا شکار 

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصیٰ کارروائی کے جھٹکے اسرائیلی معاشرے

ڈالر کی اونچی اڑان میں سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے، مفتاح اسمعٰیل

?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل نے کہا ہے کہ اس

پنجشیر میں شدید لڑائی ؛جنگ کی حدود بڑھنے کا امکان

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متعدد افغان سیاسی اور عسکری کمانڈروں اور کارکنوں نے دھمکی دی

صیہونی حکومت کے ستارے گردش میں

?️ 29 جون 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین سے

امریکا کو اڈے دے کر ملک کی سالمیت کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے

?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے امریکا نے کہا کہ امریکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے