بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی

?️

بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

بنوں پولیس کے ترجمان کاشف نواز نے ڈان نیوز کو بتایا کہ’نامعلوم افراد نے میران شاہ روڈ پر ایوب فیول اسٹیشن کے قریب سیکیورٹی اہل کاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔’

انہوں نے مزید بتایا کہ لاش اور زخمی اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال، بنوں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس کی ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا تاکہ معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

حال ہی میں خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں، بشمول بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ ، میں دہشت گرد حملوں کی ایک لہر دیکھی گئی ہے، جن کا خاص ہدف پولیس اہلکار بن رہے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں، جب نومبر 2022 میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) نے حکومت کے ساتھ فائر بندی ختم کر دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنائے گی۔

گزشتہ ماہ بھی ایک پولیس اہلکار بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے اس وقت شہید ہوا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔

2 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے فیڈرل کانسٹیبلری (FC) ہیڈکوارٹر بنوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا تھا تاہم اس حملے میں چھ فوجی شہید اور پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے ۔

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بھارت کے حمایت یافتہ خوارج نے ہیڈکوارٹر کے سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی تھی، تاہم ’ پاکستانی فوج کے چوکس اور جرات مندانہ ردِ عمل نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔’

اگست میں بھی ایک پولیس اہلکار بنوں میں چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہوا تھا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ وینس کی کمی کا شکار 

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

جرمن یہودیوں کی شرکت کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے برلن میں زبردست مارچ

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے

امریکہ میں طلباء کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر روس کا ردعمل

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ

یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والوں کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️ 3 جون 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے

مریم نواز اور بلاول کو سیاسیت سیکھنے کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

?️ 14 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر

توشہ خانہ کیس: ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ فیصلہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ

?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

ٹرمپ کی کابینہ کے خیالات اور پالیسیاں

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کی تشکیل

بن سلمان کا صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا منصوبہ

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ محمد بن سلمان نے اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے