?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہیلی کاپٹر حادثے میں دو میجر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوست ہرنائی میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے سے دو پائلٹس سمیت 6 فوجی شہید ہوئے ،شہید ہونیوالوں میں دو میجر بھی شامل ہیں۔
شہید ہونیوالے 30 سالہ میجر محمد منیب کا تعلق راولپنڈی ، 39 سالہ شہید میجر خرم شہزاد کا تعلق اٹک سے ہے۔
44 سال کے صوبیدارعبدالواحد کا تعلق کرک سے ہے، سپاہی محمد عمران کا تعلق خانیوال، نائیک جلیل کا تعلق کھاریاں، سپاہی شعیب کا تعلق جنڈ اٹک سے ہے، پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دل شدید دکھی اور رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔
ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دل شدید دکھی اور رنجیدہ ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، شہداء نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں، شہید ہونے والے فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں، قوم شہید فوجی افسروں کو سلام پیش کرتی ہے،ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل اور پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں، شہید ہونے والے دیگر اہلکاروں میں نائیک جلیل ، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنادی
?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان کی جانب سے
فروری
غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں کے لیے یورپی کونسل کی حمایت
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مشیل نے ہفتے کی شام دعویٰ
اکتوبر
کراچی: اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب
?️ 18 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) نیو کراچی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس
مارچ
امریکہ کی طرف سے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیارکی فروخت کی منظوری
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر مالیت
ستمبر
کشتی مادلین؛ جب انسانیت بولتی ہے، سیاست خاموش ہو جاتی ہے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:کشتی مادلین ایک عالمی ضمیر کی آواز بن کر غزہ کی
جون
انگلستان کے ایک علاقے میں مسلمان وزیر کا استعفیٰ
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: لندن سے حمزہ یوسف برطانیہ کے خطے کے پہلے سینئر سیاستداں
اپریل
ایران سعودی عرب معاہدے کے ذریعہ چین کا نئے عالمی نظام کے لیے اہم قدم:کسنجر
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ اور اس ملک کے تجربہ کار
مارچ
میونخ سے برسلز تک روس کے خلاف مغربی ممالک کی نفسیاتی جنگ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:میونخ سکیورٹی کانفرنس میں بھی روس کے خلاف نفسیاتی جنگ کو
فروری