?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ نہایت واضح ہے، بھارت نے دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام کرانا شروع کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان دہشت کردی پر بلکل کلئیر ہے، بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے،بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، پاکستان بھارتی دہشت گردی کا معاملہ ہر عالمی فورم پر اٹھا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں چیلنج ہیں، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے معاملے پر افغانستان سے رابطے میں ہیں، امید ہے افغان حکومت مل کر چیلنج پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔
شفقت علی خان نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا وہ ہو چکا ہے، اس وقت کے رہنما ہی بتاسکتے ہیں کہ 80 کی دہائی میں کیا فیصلے ہوئے؟ ہمیں ماضی کا قیدی بننے کے بجائے مستقبل کی جانب دیکھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بدقسمتی ہے کہ ابھی تک کشمیریوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان کی توہین پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان کی وضاحت پیپلزپارٹی کے ترجمان ہی کرسکتے ہیں تاہم بلاول بھٹو نے کسی رہنما کو بھارت کے حوالے کرنے پر کسی کا نام نہیں لیا، بھارتی مشیر قومی سلامتی نے حقائق کو توڑ مروڑ کر بیان دیا، بھارتی مشیر قومی سلامتی کا بیان بھارتی جارحانہ عزائم کی کا عکاس ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا ایس سی او سائیڈ لائنز میں بھارتی رہنما سے ملاقات کا ارادہ نہیں، دیگر شریک رہنماؤں سے اسحاق ڈار کی ملاقاتیں شیڈیول کی جارہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 25 کروڑ افراد کی موت اور حیات کا مسئلہ ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو خوش قسمتی سے نالائق اپوزیشن ملی ہے: شیخ رشید
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان
جنوری
نیتن یاہو ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی وزیر اعظم کی نااہلی کا ذکر
اکتوبر
یوکرین بحران اور چین کی بڑھتی طاقت سے پریشان امریکہ
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے ایسی حالت میں یوکرین کی مدد کے لیے 40
مئی
صیہونیوں اور داعش کی مشترکہ خصوصیت
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:عراق میں الصدر دھڑے کے سربراہ نے مقتدیٰ الصدر نے رمضان
اپریل
وزیر خارجہ کا بیان آئین ترمیم کےلئے PTI کے پاس اکثریت نہیں ہے
?️ 7 فروری 2021ملتان: (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
فروری
مسجد اقصیٰ کے علماء کے امام حسین کے روضے پر اسرائیل مردہ باد کے نعرے
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:اربعین حسینی کے موقع پر امام حسین کے روضے کے صحن
ستمبر
ہیروشیما کے خلاف خوفناک امریکی جرائم کی 76 ویں برسی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے 76 سال قبل سب سے پہلے ایٹم بم کو
اگست
سعودی وزیر خارجہ کی اپنے صہیونی ہم منصب سے ملاقات کا انکشاف
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ
دسمبر